لاہور ( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے سینیٹ انتخابات کو کالعدم قرار دینے کے لئے دائر متفرق درخواست پر فریقین کو 15مارچ کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شاہد کریم نے سینیٹ انتخابات کوکالعدم قرار دینے کیلئے متفرق درخواست پرسماعت کی ۔درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ نہال ہاشمی کی
خالی نشست و دیگر سیٹوں پرالیکشن شفاف نہیں ہوئے، سینٹ انتخابات کیلئے ووٹوں کی خرید وفروخت ہوئی، اراکین اسمبلی کودکھا دکھا کرووٹ کاسٹ کئے گئے اور آئین کے آرٹیکل62اور63پرعملدرآمد نہیں کیاگیا۔لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ سینیٹ انتخابات کو کالعدم قرار دیا جائے ۔ جس پر فاضل عدالت نے فریقین کو15مارچ کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔