جمعرات‬‮ ، 31 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان کو جمائما سے طلاق کی صورت میں کتنے سوملین پائونڈ مل سکتے تھے مگر انہوں نے کیا کہہ کر پیسے لینے سے انکار کر دیا کپتان کی زندگی کا ایسا راز جسے جان کر آپ بھی ان کے گرویدہ ہو جائینگے

datetime 5  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما و معروف وکیل نعیم بخاری نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وہ تحریک انصاف بنانے کے مخالف تھے، عمران خان نے جب تحریک انصاف بنائی تو میں بھی ان لوگوں میں شامل تھا جن سے انہوں نے مشورہ کیا اور میں نے انہیں رائے دی کہ وہ سیاسی جماعت نہ بنائیں بلکہ سوشل ورک جاری رکھیں کیونکہ میں سمجھتا تھا کہ عمران خان

اگر سوشل ورک کو آگے بڑھاتے ہیں تو عبدالستار ایدھی سے بھی آگے نکل جائیں گے کیونکہ پاکستانی عوام ان پر اعتماد کرتے تھے اور ان کی سوچ پیسے سے بالاتر تھی ۔ یہ بات میں اس لئے کہہ رہا ہوں کہ عمران خان کی جب اپنی پہلی اہلیہ جمائما خان سے طلاق ہوئی ، اس وقت جمائما خان کی دولت 200ملین پائونڈ تھی اور اگر یہ طلاق لندن میں ہوتی تو عمران خان کو 100ملین پائونڈ ملتے ۔ عمران خان کے وکلا نے بھی انہیں اس بارے میں آگاہ کر دیا تھا مگر انہوں نے مسترد کر دیا ان کا کہنا تھا کہ عورتوں سے بھی کوئی پیسے لیتا ہے۔ میں تحریک انصاف کا خاموشی سے رکن بننا چاہتا تھا مگر عمران خان میرے گھر آئے ، وہ مجھ پر بہت شفیق ہیں اور میں بھی ان کا بہت احترام کرتا ہوں۔ تحریک انصاف میں شمولیت کے فوری بعد حامد خان نے مجھے کہا کہ پانامہ کیس بنانا ہے ، اگر مجھے پتہ ہوتا ہے کہ یہ کام مجھ سے لیا جانا ہے تو میں کبھی خدا کی قسم تحریک انصاف جوائن نہ کرتا۔ میں نے دو سال قبل جون 2016میں ایک ٹی وی چینل پر بیٹھ کر کہہ دیا کہ نواز شریف ماضی کا قصہ بن چکے۔ میں نے کیس تیار کر کے حامد خان کے حوالے کر دیا کیونکہ وہ مجھے سے دو سال سینئر تھے اور کیس پر انہوں نے بحث کرنا تھی ، مجھ سمیت باقی وکلا کو بطور سٹیپنی پیچھے بیٹھنا تھا۔ کیس کے دوران حامد خان حوصلہ ہار بیٹھے جیسے ایک بائولر کی کئی گیندیں پیڈ پر تو لگیں مگر لائن سے باہر ہوں

تو ایسی ہی سچویشن پانامہ کیس کے دوران بھی ہوئی جس سے حامد خان حوصلہ ہارے۔ حامد خان کے بعد تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کا خیال تھا کہ کیس پر بابر اعوان بحث کریں جس پر میں نے کہا کہ بسم اللہ ضرور کریں مگر عمران خان نے مجھے آگے بڑھا دیا۔ پانامہ کیس کی وجہ سے آمدنی کا بڑا حصہ بھی گنوانا پڑا مگر بہت لطف آیا ۔ اس کیس کے دوران قانون کا ایسا حصہ پڑھنے کا بھی موقع ملا جس سے میں پہلے ناواقف تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…