پشاور(آن لائن)آف شور کمپنیوں کے خیبر پختونخوا کے 12مالکان کی رہائشی پتے ہی جعلی نکلے ۔ جس کے لئے ایف بی آر نے خیبر پختونخوا کے عوام سے مدد طلب کر لی ہے ایف بی آر کی رپورٹ کے مطابق پانامہ اور پیراڈائز لیکس میں شامل پاکستانیوں کی تلاش میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے اس لئے عوام سے کہا گیا ہے کہ ان افراد کی تلاش میں ایف بی آر کی مدد کرے معلومات
فراہم کرنے والوں کا نام صغیہ راز میں رکھا جائے گا ۔ ایف بی آر خیبرپختونخو انے ان کے رہائشی اور کاروباری پتے معلوم کرنے کے لئے عوام سے براہ راست مدد طلب کر لی ہے ایف بی آر خیبر پختونخوا نے پاکستانی امراء کی فہرست جن کے پشاور کے پتے شامل تھے جعلی ثابت ہو ئے ہیں ایف بی آر کی جانب سے پشاور کے بارہ سے زائدرہائشی یا کاروباری کے پتے دستیا ب نہیں ہیں ۔