جمعہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2025 

حنیف عباسی اور چوہدری تنویر میں اختلافات شدت اختیارکرگئے،واضح گروپ بندی،مریم نواز نے دوٹوک انکارکردیا، حیرت انگیز صورتحال

datetime 2  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(آن لائن)سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز نے 11مارچ کو راولپنڈی میں ن لیگ کے زیر اہتمام سوشل میڈیا ورکرز کنونشن میں شرکت سے معذرت کر لی مریم نے یہ معذرت مسلم لیگ ن راولپنڈی میں واضح گروپ بندی کی بنیاد پر کی مسلم لیگ ن کی جانب سے رابطہ عوام اور آئندہ عام انتخابات کی مہم کے لئے پنجاب کے مختلف شہروں میں جلسوں کا شیڈول جاری کیا گیا تھا جس کے تحت راولپنڈی میں ضلعی سطح پر سوشل میڈیا ورکرز کنونشن منعقد کیا

جانا تھاجس کی میزبانی سینیٹر چوہدری تنویرخان کے بیٹے دانیال چوہدری کرنا چاہتے تھے جبکہ گزشتہ دنوں میٹرو بس سروس کے چیئر مین حنیف عباسی 28فروری کو پہلے ہی اپنے انتخابی حلقہ این اے56کی سطح پر سوشل میڈیا ورکرز کا کنونشن منعقد کروا چکے ہیں جس میں وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب مہمان خصوصی تھیں لیگی ذرائع کے مطابق مریم نواز نے الگ الگ کنونشن منعقد کروانے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ زیادہ بہتر تھا کہ یہ کنونشن متحد ہو کر کرایا جاتا تاکہ مخالفین کو باہم یکجا ہونے کا پیغام دیا جاتا ذرائع کے مطابق مریم نواز نے دونوں دھڑوں کو ایک جگہ اور 1تاریخ پر ورکرز کنونشن کے انعقاد کا مشورہ دیتے ہوئے واضح کیاکہ1 جگہ اور تاریخ پر کنونشن منعقد کریں تو وہ شرکت کریں گیتاہم ذرائع کے مطابق حنیف عباسی اور چوہدری تنویر کا ایک جگہ ایک وقت میں بیٹھنا ممکن نظر نہیں آتا جس کی وجہ یہ ہے کہ حنیف عباسی بھی این اے 56سے آئندہ امیدوار ہیں جبکہ چوہدری تنویر اپنے بیٹے دانیال چوہدری کو بھی این اے 56سے ٹکٹ دلوانا چاہتے ہیں جس وجہ سے دونوں رہنما پہلے ہی اندرون خانہ اپنی انتخابی مہم چلا رہے ہیں ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سال2013کے عام انتخابات میں این اے 56سے حنیف عباسی کی شکست کی وجہ بھی چوہدری تنویر دھڑے کی مخالفت تھی اس حوالے سے لیگی کارکنوں کا خیال ہے کہ اگر یہی صورتحا رہی تو مریم نواز کا راولپندی کنونشن میں شرکت مشکوک ہو جائے گی



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…