اتوار‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2024 

وزیراعظم کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن)کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ٗ چوہدری کے شریک نہ ہونے کے بعد ن لیگ نے ان کے بارے میں دوٹوک اعلان کردیا

datetime 2  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)سینیٹ انتخابات سے متعلق لائحہ عمل کی تیاری کے لیے مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں 132 اراکین قومی اسمبلی نے شرکت کی تاہم سابق وفاقی وزیرِداخلہ چوہدری نثار شریک نہیں ہوئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے ارکان پارلیمنٹ کے اعزاز

میں ظہرانہ دیا گیاجس کے بعد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرِ صدارت مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں 132 ارکان نے شرکت کی تاہم سابق وزیرِداخلہ چوہدری نثار اجلاس شروع ہونے سے قبل ہی اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کرکے واپس چلے گئے۔اجلاس کے دوران ارکان اسمبلی کو سینیٹ انتخابات میں پولنگ سے متعلق بریفنگ دی گئی اور انہیں ہدایت کی گئی کہ وہ پولنگ کے عمل میں ضرور حصہ لیں۔ اس موقع پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ سینیٹ ا نتخابات میں ہمارے نامزد امیدواروں کو ووٹ دینے کے لئے اتحادیوں نے یقین دہانی کرائی ہے امید ہے کہ ہمارے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔چوہدری نثار کے حوالے سے صحافیوں کے سوال پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما شیخ آفتاب کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار قابلِ احترام انسان ہیں، وہ کبھی بھی اپنی جماعت نہیں چھوڑیں گے اور نا ہی علیحدہ ہوں گے، سینیٹ انتخابات میں ووٹ ڈالنے بھی آئیں گے، چھوٹے موٹے اختلافات گھروں میں بھی ہوتے ہیں، اگران کے کوئی تحفظات یا اختلاقات ہیں تو انہیں مل جل کر حل کریں گے۔



کالم



خوشحالی کے چھ اصول


وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!

میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…

سٹارٹ اِٹ نائو

ہماری کلاس میں 19 طالب علم تھے‘ ہم دنیا کے مختلف…

میڈم چیف منسٹر اور پروفیسر اطہر محبوب

میں نے 1991ء میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے…