جمعہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2025 

چیئرمین عمران خان کی آمد ،تحریک انصاف کے اجلاس میں شدیدتلخ کلامی اور ہنگامہ آرائی ،پارٹی صدر کے نام پراختلافات بڑھ گئے

datetime 2  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کراچی کا چیئرمین عمران خان کی آمد کی تیاریوں جائزہ لینے کے لیے منعقد کیا گیا۔ اجلاس تلخ کلامی اور ہنگامہ آرائی کی نذر ہوگیابدنظمی کے باعث انتظامات کا جائزہ لیا گیا نہ کوئی فیصلہ ہوسکا۔ ذرائع کا کہناہے کہ تحریک انصاف کراچی کے صدر فردوس شمیم نقوی کی جانب سے گذشتہ روز طلب کیے گئے اجلاس میں سب سے پہلے چئیرمین کی اس ہدایت پر غور شروع ہواکہ عمران خان کی کراچی آمد کے موقع پر ان کی دوہزاردس سے پہلے

پارٹی سے وابستہ کارکنوں سے کرائی جائے اجلاس میں فہرست بنائی جانے لگی تو اجلاس کی صدارت کرنے والے فردوس شمیم نقوی نے اس عرصے کے دوران کراچی کے پارٹی صدر کا نام فہرست میں دیکھ کر سخت اعتراض کیااس پر اجلاس میں موجود افراد نے کہاکہ پارٹی چیئرمین کی ہدایت کے مطابق ان تمام افراد کو بلایا جائے جس پر فردوس شمیم نقوی نے سخت ریمارکس دئیے پارٹی کے مذکورہ سابق رہنما کو وہ کسی قیمت پر آنے نہیں دینگے اس پر وہان موجود رہنماؤں نے کہاکہ عمران خان تو مزکورہ رہنما سے علیحدگی میں ملاقاتیں کررہے ہیں اور آپ اعتراض کررہے ہیں اس جواب پر فردوس شمیم نقوی شدید برہم ہوگئے اور کہاکہ عمران اسماعیل اور اشرف قریشی بعض پارٹی رہنماؤں کے ساتھ ملکرلابنگ کررہے ہیں ان کا مقصد مجھے کراچی کی صدارت سے ہٹا نا ہے اجلاس میں شریک رہنماؤں نے کہاکہ چیئرمین کی ہدایت کے مطابق نام فہرست میں ڈالے جارہے ہیں آپ اپنا صوابدیدی اختیار استعمال کرکے جس کا چاہے نام نکال دیں جس پر فردوس شمیم نقوی چراغ ہوگئے اجلاس میں شورشرابہ اور ہنگامہ آرائی ہوگئی جس کے بعد ایجنڈے پر غور کیے بغیر اجلاس ختم کرنا پڑا۔یادرہے کہ تحریک انصاف کراچی اور صوبہ سندھ کی تنظیمی صورتحال دگرگوں ہے پارٹی انتشار کا شکار ہے جس پر چیئرمین کو تشویش ہے صورت حال دن بہ دن خراب ہورہی ہے اور کارکن جمود کا شکار ہورہے ہیں ۔۔



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…