منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

الیکشن سے پہلے بڑی خوشخبری، حکومت نے اہم ترین ادارے میں ہزاروں ملازمتوں کا اعلان کردیا، تفصیلات جاری

datetime 2  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)الیکشن سے پہلے بڑی خوشخبری، حکومت نے اہم ترین ادارے میں ہزاروں ملازمتوں کا اعلان کردیا، تفصیلات جاری، تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے ایف آئی اے میں تین ہزار850 سے زائد بھرتیوں کاک منصوبہ بنالیا ہے،

ذرائع کے مطابق وزیرداکلہ کی ہدایات پر ڈی جی ایف آئی اے نے ری اسٹرکچرنگ کے نام پر بھرتیوں کا پلان بھی جمع کروادیا ہے نجی ٹی وی کے مطابق فوری طورپر سات سو بھرھتیوں کے لئے درخواستیں طلب کرلی گئی ہیں جبکہ تین ہزار 850بھرتیاں ری اسٹرکچرل کے نام پر ہوں گی ، سرکاری دستاویزات کے مطابق تین ہزار 850 بھرتیاں گریڈ17تا گریڈ 21میں ہوں گی جن میں 209افسران کا تقرر بھی شامل ہے ،معلوم ہوا ہے کہ اس منصوبے پر قومی خزانے سے تقریباً سالانہ دو ارب 37کروڑ روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا ، اس منصوبے کے مطابق حیدرآباد، گلگت، ملتان میں نئے ڈائریکٹوریٹ قائم کئے جائیں گے ذرائع کا کہنا ہے کہ بھرتیوں کا جواز یہ بتایاگیا ہے کہ ماضی میں ایف آئی اے پر توجہ نہ دیئے جانے کے باعث اس کی کارکردگی کافی متاثر ہوئی ہے اور ان بھرتیوں کے ذریعے ایف آئی اے کی کارکردگی میں بہتری لائی جائے گی، واضح رہے کہ ن لیگ کی حکومت کی مدت ختم ہونے میں تقریباً90 دن رہ گئے ہیں اور دعویٰ کیاجارہاہے کہ ان بھرتیوں میں ن لیگ اور اس کے اتحادیوں کو نوازاجائے گا ۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…