پشاور(نیوزڈیسک)تحریک انصاف کو خیبرپختونخوا میں سب سے بڑا سرپرائز،تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن ، عوامی نیشنل پارٹی اور جماعت اسلامی نے خیبرپختونخوامیں سینٹ کے انتخابات کے سلسلے میں اتحاد کا اعلان کردیا ہے، نجی ٹی وی کے مطابق تین جماعتی اتحاد جس میں پاکستان مسلم لیگ کی نمائندگی انجینئر امیر مقام نے کی اس اتحاد کا فیصلہ کرلیا ہے ، اجلاس میں امیر مقام، عنایت اللہ، سردار حسین بابک ،پیر صابر شاہ اور سردار اورنگزیب نے شرکت کی ، واضح رہے کہ عمران خان اس سے قبل اعلان کرچکے ہیں
کہ جب بھی وہ ا قتدار میں آئے وہ سینٹ کے انتخاب کا طریقہ کار تبدیل کردیں گے ، ن لیگ اے این پی اور جماعت اسلامی کے اجلاس میں طے پایا ہے کہ تینوں جماعتیں مشترکہ طورپر اے این پی کی خاتون امیدوار کو سینٹ کی خواتین کی نشست پر کامیاب کروائیں گی اس کے علاوہ تینوں جماعتیں سندھ میں بھی ایک دوسرے سے تعاون کریں گی ،دوسری جانب سندھ میں پاک سرزمین پارٹی، پاکستان مسلم لیگ فنکشنل اور تحریک انصاف نے ایک دوسرے سے تعاون کا فیصلہ کیا ہے۔