اسلام آباد(این این آئی )پاکستان اور روس نے دونوں ممالک کے مفاد میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے عالمی پلیٹ فارمز پر قریبی روابط ، تعاون اور باہمی مشاورت پر بھر پور اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق
سٹریٹجک استحکام بارے پاک روس مشاورتی گروپ کا 12 واں اجلاس جمعہ کو وزارت خارجہ اسلام آباد میں منعقدہ ہوا ۔ پاکستانی وفد سپیشل سیکرٹری (یونائیٹڈ نیشن اینڈ اکنامک کوارڈینیشن ) ایمبیسڈر تسنیم اسلم اور روسی وفد نائب وزیر خارجہ سرگئی ریاب کوف کی قیادت میں اجلاس میں شریک ہوا۔ فریقین نے علاقائی و عالمی سطح پر ہونیوالی پیشرفتوں آرمز کنٹرول تخفیف اسلحہ اور ایٹمی عدم پھیلاؤ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ مذاکرات کے دوران متعدد حالیہ امور پر فریقین میں ہم آہنگی پائی گئی ۔ فریقین نے متعدد بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر قریبی کوارڈی نیشن، تعاون اورباہمی مشاورت پر بھر پور اطمینان کا اظہار کیا ۔ فریقین نے دونوں ممالک کیلئے مفید دو طرفہ تعاون کے مزید راستے تلاش کر کے مثبت تعلقات کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا ۔ واضح رہے کے سٹریٹجک استحکام بارے پاک روس مشاورتی گروپ 2003 سے قائم ہے ۔فریقین نے دونوں ممالک کیلئے مفید دو طرفہ تعاون کے مزید راستے تلاش کر کے مثبت تعلقات کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا ۔ واضح رہے کے سٹریٹجک استحکام بارے پاک روس مشاورتی گروپ 2003 سے قائم ہے