منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

احد چیمہ اربوں کے مالک نکلے، کئی پٹرول پمپس، انتہائی قیمتی اراضی کے علاوہ بینک اکائونٹس میں کتنے لاکھ ڈالرز ہیں؟سب کچھ سامنے آگیا

datetime 2  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آشیانہ ہائوسنگ سکیم سکینڈل میں گرفتار احد چیمہ کے اثاثوں سے متعلق انکشافات سامنے آگئے، 32کنال کی رشوت میں لی جانے والی زمین کی مالیت 70کروڑ سے ایک ارب روپے کے درمیان، بینک اکائونٹ میں 22لاکھ ڈالر(25کروڑ روپے)، کئی پٹرول پمپ کے مالک نکلے، معروف صحافی چوہدری غلام حسین نجی ٹی وی پروگرام میں تفصیلات سامنے لے آئے۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی چوہدری غلام حسین نے انکشاف کیا ہے کہ پنجاب کے طاقتور افسر احد چیمہ جو اس وقت آشیانہ ہائوسنگ سکیم سکینڈل سامنے آنے کے بعد نیب کی حراست میں ہیں ان کے اربوں روپے کے اثاثے ہیں۔احد چیمہ کی اہلیہ کہتی ہیں کہ احد چیمہ کی بس تھوڑی سی زمین ہے جو کہ بالکل غلط ہے ۔ احد چیمہ نے آشیانہ ہائوسنگ سکیم میں 32کنال اراضی رشوت کے طور پر لی تھی جس کی مالیت 70کروڑ سے لیکر ایک ارب روپے کے درمیان بنتی ہے جبکہ ان کا ایک بینک اکائونٹ سامنے آیا ہے جس میں 22لاکھ ڈالر جو کہ پاکستانی 25کروڑ روپے بنتے ہیں ۔ اس کے علاوہ احد چیمہ کے کئی پٹرول پمپس ہیں جن میں سے اطلاعات کے مطابق 5تو صرف لاہور میں ہیں۔ چوہدری غلام حسین کا کہنا تھا کہ یہ تو کچھ نہیں احد چیمہ کے چالیس ارب روپے اثاثوں سے متعلق تصدیق کی جا رہی ہے اور ابھی بہت کچھ سامنے آنا باقی ہے۔واضح رہے کہ احد چیمہ سابق ڈی جی ایل ڈی اے کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں ان کا گریڈ 20ہے اور ان کی گرفتاری کے دوران ہی پنجاب حکومت نے انہیں گریڈ 21میں ترقی دیدی ہے۔ احد چیمہ کو نیب نے ان کے دفتر سے آشیانہ ہائوسنگ سکیم سکینڈل میں مبینہ بد عنوانی اور کرپشن کے الزامات میں گرفتار کیا تھا ۔ احتساب عدالت نے نیب کو احد چیمہ کا 11روزہ جسمانی ریمانڈ دے رکھا ہے ۔

احد چیمہ کی گرفتاری کے بعد پنجاب کی بیوروکریسی میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے اور اس حوالے سے بیوروکریسی نے احتجاجاََ ہڑتال کرتے ہوئے سیکرٹریٹ کو تالے لگا دئیے تھے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…