اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (انصاف گروپ)کے سربراہ فاروق ملک کا پرویز مشرف سے رابطہ، سربراہی کی پیش کش کر دی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف(انصاف گروپ)کے سربراہ فاروق ملک نے سابق صدر جنرل(ر)پرویز مشرف سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے اور انہیں پاکستان آکر پاکستان تحریک انصاف(انصاف گروپ )کی باگ ڈور سنبھالنے کی پیش کش کی ہے۔ فاروق ملک کا کہنا تھا کہ عمران خان تحریک انصاف کے نظریات سے ہٹ چکے ہیں اپنے اردگرد جاگیرداروں اور وڈیروں
کواکٹھا کر لیا ہےاور یہی بات ہے کہ انہوں نے تحریک انصاف( انصاف گروپ) قائم کیا ہے ۔دونوں رہنمائوں کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال سمیت دیگر ایشوز پر بھی بات ہوئی۔ اس دوران پرویز مشرف کا فاروق ملک کو کہنا تھا کہ ان کی پہلے سے سیاسی جماعت ہے ، آپ کی پیش کش پر آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، آپ میرے ساتھ رابطے میں رہیں۔اس موقع پر پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرا کر مہنگائی کا طوفان برپا کر دیا ہے، میرے دور میں مہنگائی نہیں تھی اور لوگ آج تک میرے دور کو یاد کرتے ہیں۔