ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’عمران خان کی پیرنی ، پرویز خٹک کا پیر ‘‘ وزیرا علیٰ شہباز شریف بھی روحانی مدد کیلئے کہاں جا پہنچے ؟

datetime 2  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حجرہ شاہ مقیم ( این این آئی) وزیرا علیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے دورہ حجرہ شاہ مقیم کی تیاریاں عروج پر ،محکمے متحرک ہو گئے ،انتظامات جاری۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف پانچ مارچ کو حجرہ شاہ مقیم آئیں گے جہاں وہ سجادہ نشین دربار عالیہ حضرت میراں بہاول شیر قلندر سید اعجاز علی شاہ گیلانی سے خصوصی ملاقات کر یں گے ،اس دوران انکی دربار پر حاضری کے بھی امکانات ہیں،

وزیر اعلیٰ کی آمد کے اعلان سے ضلعی انتظامیہ متحرک ہے ،ادارے سابقہ کمی کوتاہی دور کر نے کی تگ و دو میں مصروف عمل ہیں ،شہر کی صفائی ستھرائی اور سٹرکوں کی ریپیئرنگ کا کام بھی تیزی سے جاری ہے ،ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ ڈاکٹر ارشاد احمد نے ہیلی پیڈکا جائزہ لیا جبکہ سیکیورٹی اداروں نے سیکیورٹی پلان مرتب کر لیا ہے ،این این آئی کی اطلاعات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف دو مارچ کو ایم این اے رائو محمد اجمل خاںوفاقی پارلیمانی سیکرٹری اور رائو سعد اجمل خاں ڈسٹرکٹ وائس چیئر مین ضلع اوکاڑہ کی دعوت پر دیپالپور برج الیاس خاں آرہے تھے جس پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ضلع اوکاڑہ بھر کے ایم این ایز اور ایم پی ایز نے حمزہ شہباز سے ملاقات کی جس میں طے پایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب دو مارچ کو سیدھے دیپالپور کی بجائے اب پانچ مارچ کو پہلے حجرہ شاہ مقیم میں صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن پنجاب سید رضا علی گیلانی کے حلقے میں آئیں گے جہاں وہ سجادہ نشین دربار عالیہ حضرت میراں بہاول شیر قلندر سید اعجاز علی شاہ گیلانی سے خصوصی ملاقات کر یں گے ،اس دوران انکی دربار پر حاضری کے بھی امکانات ہیں ،حجرہ شاہ مقیم آمد کے موقع پر ضلع بھر کے مسلم لیگی ایم این ایز اور ایم پی ایز اور لیگی راہنما انکا استقبال کریں گے ،حجرہ شاہ مقیم کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب دیپالپور جائیں گے جہاں ایک بڑا پنڈال تیار کیا جا رہا ہے جس میں شریک ضلع بھر سے عوام کی بڑی تعداد سے میاں شہباز شریف خطاب کریں گے ۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…