اسلام آ باد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی کابینہ نے نئے تعمیر ہونے والے اسلام آباد ائیرپورٹ کے نام کی منظوری دے دی، ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس میں اسلام آباد میں نئے تعمیر ہونے والے ائیرپورٹ کے نام کی منظوری دے دی گئی ہے۔ پاکستان کے لیے خدمات انجام دینے والی معروف شخصیات کے نام پر نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کا نام رکھنے کی تجاویز پیش کی جاتی رہیں لیکن اب وفاقی کابینہ کے اجلاس میں
ائیرپورٹ کے نام کی منظوری دے دی گئی ہے، وفاقی کابینہ نے اس ائیرپورٹ کا نام اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی حتمی منظوری وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت اس اجلاس میں دے دی گئی ہے۔ وفاقی کابینہ کے اس اجلاس میں کئی اراکین نے وزیراعظم سے نجی حج کوٹہ ختم کرنے کی بھی سفارش کی، یاد رہے کہ نئے اسلام آباد ائیرپورٹ کا کام مکمل ہو چکا ہے اور جلد ہی اسے اندرون و بیرون ملک فلائٹس کےلیے کھول دیا جائے گا۔