لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف آئندہ عام انتخابات کے لئے امیدواروں کا فیصلہ مارچ میں کرے گی ، انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمند امیدواروں کا کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے خفیہ سروے بھی کروایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے الیکشن کے امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دینے کے لیے مشاورت شروع کردی اورعمران خان نے مارچ میں پارلیمانی بورڈ کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حلقہ بندیاں فائنل نہ
ہونے کی بنیاد پر امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل نہیں دی جاسکی ہے لیکن مارچ کے پہلے ہفتے میں حلقہ بندیوں کے اعلان کے ساتھ ہی پی ٹی آئی اپنے امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دے گی۔پی ٹی آئی کا پارلیمانی بورڈ امیدواروں کا چناؤ کارکردگی کی بنیاد پر کرے گا جس کیلئے حلقوں میں خفیہ سروے کرایاجائے گا۔ پارٹی قیادت کی جانب سے امیدواروں کو کہا گیا ہے کہ ممبرسازی مہم میں زیادہ سے زیادہ پارٹی ممبر بنانے والے کو ترجیح دی جائے گی۔