لاہور(آئی این پی) احد چیمہ کی گرفتاری کے بعد پنجاب کے بیوروکریٹس پر نیب کا خوف طاری ہونے لگا ‘ قومی احتساب بیورو نے پنجاب کے کئی ترقیاتی منصوبوں کی فائلیں کھول لی ہیں۔ذرائع کے مطابق ے مطابق احد چیمہ کی گرفتاری پر بیوروکریٹس کیوں بوکھلاہٹ شکار ہوگئے، کئی اہم ترقیاتی منصوبوں کی فائلیں کھلنے پر بیوروکریسی پر نیب کا خوف طاری ہے،
ملتان میٹرو بس منصوبے پر بھی نیب میں انکوائری جاری ہے، کمشنراسداللہ خان ایم ڈی ملتان میٹرو بس پراجیکٹ کے سربراہ تھےراولپنڈی میٹروبس پراجیکٹ کی فائل بھی نیب نے کھول لی ہے، پنجاب کے موجودہ چیف سیکرٹری زاہد سعید اس منصوبے کے انچارج تھے، روالپنڈی میٹروبس میں اضافی فنڈز کی منظوری کے معاملات پر انکوائری جاری ہے، پنجاب سپورٹس فیسٹیول میں مبینہ طور پر اربوں کی کرپشن پر ڈی جی سپورٹس عثمان انور کے خلاف نیب نے فائل کھول رکھی ہے خوشحال پاکستان پراجیکٹ کے متعلق بھی نیب میں انکوائری چل رہی ہے، سیکرٹری پی اینڈ ڈی افتخار علی سے اس منصوبے کے لیے جاری ہونے والے فنڈز کا ڈیٹا طلب کیا گیا ہے۔دریں اثناء سابق ڈی جی لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی احد چیمہ کے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ سے حاصل ہونے والے پیغامات اور دستاویزات سے بڑے پیمانے پر انکشافات ہونے کا امکان ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق احد چیمہ کے موبائل اور لیپ ٹاپ سے اہم مواد ملا ہے تاہم کافی ڈیٹا ڈیلیٹ بھی ہے جسے ریکور کرنے کے لئے ماہرین کی خدمات حاصل کر لی ہیں، ڈیٹا ریکوری کی بنیاد پر تحقیقات کو مزید آگے بڑھایا جائے گا اور اس کیس میں کسی قسم کے دبا کو خاطر میں نہیں لایا جائے گانیب کی تحقیقاتی ٹیم احد چیمہ کے ای میل ایڈریس سے حاصل ہونے والے مواد اور چند اہم ٹیلی فون کالز کے ریکارڈز کا جائزہ لے رہی ہے جس کی بنیاد پر تحقیقات کو آگے بڑھاتے ہوئے ڈیٹا ریکوری کے ماہرین کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں۔