سرگودھا(آئی این پی ) سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کی تاج پو شی کی گئی ،ہیروں جڑا 20 تولہ سونے کا تاج پہنایا گیا۔ ہفتہ کو سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب کیلئے سرگودھا پہنچی جہا ں پر ان کا پرتپاک استقبال کیاگیا اور سرگودھا ملک نوید اسلم کی جانب سے مریم نواز کی تاج پوشی بھی کی گی اور انہیں ہیروں جڑا 20 تولہ سونے کا تاج پہنایا گیا ۔ واضح رہے اس سے قبل شیخو پورہ میں بھی مریم نواز کی 7تولہ سونا سے
بنے تاج سے انکی تاج پوشی کی گئی تھی ۔سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سرگودھا میں پہنایا گیا تاج یتیم بچوں کی پرورش کرنے والے ادارے کو عطیہ کر دیا ۔ ہفتہ کو سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب کیلئے سرگودھا پہنچی جہا ں پر ان کا پرتپاک استقبال کیاگیا اور سرگودھا ملک نوید اسلم کی جانب سے مریم نواز کی تاج پوشی بھی کی گی اور انہیں ہیروں جڑا 20 تولہ سونے کا تاج پہنایا گیا جس پر مریم نواز نے انکا شکریہ ادا کیا اور پہنایا گیا تاج یتیم بچوں کی پرورش کرنے والے ادارے کو عطیہ کر دیا ۔قبل ازیں سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کا پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیاگیا، پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ہفتہ کو سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب کیلئے سرگودھا پہنچی جہا ں پر ان کا پرتپاک استقبال کیاگیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ سرگودھا میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سوشل میڈیا ورکرز کنونشن میں خواتین کے لیے بھی الگ سے جگہ متعین کی گئی، سیکورٹی کیلئے 1400 سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے۔ ہفتہ کو سرگودھا میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سوشل میڈیا ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس سے مریم نواز شریف نے خطاب کیا ۔سوشل میڈیا ورکرز کنونشن میں خواتین کے لیے بھی الگ سے جگہ متعین کی گئی جبکہ پولیس کی طرف سے امن و امان قائم رکھنے کے لیے 1400 سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔