سپریم کورٹ کا نواز شریف کو نا اہل قرار دینے والا فیصلہ ادھوراہے ،عدالت کو تشریح کرنا ہو گی کہ کوئی نا اہل شخص ۔۔۔۔

23  فروری‬‮  2018

لاڑکانہ(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدراورصوبائی وزیرخوراک نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے نواز شریف کو نا اہل قرار دینے والا فیصلہ ادھوراہے ،عدالت کو تشریح کرنا ہو گی کہ کوئی نا اہل شخص پارٹی کا رکن بھی بن سکتا ہے کے نہیں۔جمعرات کو لاڑکانہ کے کھوڑو کمپلیکس میں فورتھ جونئیر گیمز کی تقریب تقسیم انعامات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کا انتظار ہے

جس سے یہ بات صاف ہو جائے گی کے نا اہل شخص کسی پارٹی کا رکن بھی بن سکتا ہے کہ نہیں۔انہوں نے کہا کے سپریم کورٹ کے فیصلے سے سینیٹ الیکشن پر کوئی فرق نہیں پڑے گا سینیٹ انتخابات شیڈول کے مطابق ہونے چاہئے کیوں کے سینٹ الیکشن میں تاخیر آئین سے مذاق ہو گا عدالت کو چاہیے کے وہ الیکشن کمیشن کو ہدایات جاری کرے کے نواز شریف کی نااہلی کے بعدن لیگ سینیٹ ٹکٹس دوبارہ جاری کرے لیکن نواز شریف کی نااہلی سے الیکشن کو تاخیر کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔ نثار کھوڑو نے کہا کہ نواز لیگ سپریم کورٹ کو فریق بنائے ہوئی ہے جبکہ عمران خان سپریم کورٹ کے حق میں مظاہرے کر رہے ہیں دونوں باتیں غلط ہے ہمیں سپریم کورٹ کو فریق اور پارٹی نہیں بنانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ عمران خان کے دوست ہیں وہ عمران خان کو ہنی مون منانے کے لیے ٹکٹ اور رہائش کی دعوت دے سکتے ہیں ۔عمران خان کی اے ٹی ایم بھی خراب ہو چکی ہے تاہم ہمیں اس حوالے سے کوئی فرصت نہیں پتہ نہیں وہ کتنی شادیاں کرتا ہے اور وہ کتنی دیر چلتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ پارلیمنٹ کے بنائے آئین کی تشریح کر سکتی ہے کسی کا نام بدنام کر نے کا الزام ججز نے نہیں اٹھایا۔اس سے قبل صوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو نے چوتھے جونیئر گیمز میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو ٹرافیاں اور انعامات بھی دیئے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…