جمعرات‬‮ ، 13 جون‬‮ 2024 

ن لیگ پر تنقید کرنیوالے عمران خان کا خود سفید جھوٹ پکڑا گیا، خیبرپختونخواہ کے لوگوں کو 4سال ٹرک کی بتی کے پیچھے لگائے رکھا، سرکاری دستاویزات نے بھانڈا پھوڑ دیا۔۔تہلکہ خیز انکشاف

datetime 22  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان پر ان کے مخالفین یوٹرن ماسٹر ہونے کا الزام عائد کرتے ہیں کیونکہ وہ یا تو اپنی بات سے پھر جاتے ہیں یا جذبات کی رو میں بہہ کر ایسا دعویٰ کر دیتے ہیں جو پورا ہونا ممکن ہی نہیں ہوتا۔ ایسا ہی ان کا ایک دعویٰ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ جب عام انتخابات انتہائی قریب ہیں۔ عمران خان نے 20ستمبر 2014میں ایک عوامی اجتماع میں خطاب کرتے ہوئے

خیبرپختونخواہ میں 350چھوٹے ڈیمز بنانے کا اعلان کیا تھا ۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم خیبر پختونخوا میں 350چھوٹے ڈیمز بنانے جارہے ہیں جن سے بجلی کی پیدوار اتنی سستی ہوگی کہ صارف کوفی یونٹ 2روپے چارج ہوگا۔ مگر اب صوبہ خیبرپختونخواہ کی انرجی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کی دستاویزات سامنے آئی ہیں جن میں عمران خان کا یہ اعلان بھی ڈھکوسلا نکلا ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق انرجی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ن منصوبوں پر کام کا آغاز 20ستمبر 2014کو تو کر دیا گیا جنہیں مکمل کرنے کے تخمینہ 18ماہ رکھا گیا تھا۔ لیکن ابھی تک اتنا عرصہ گزرنے کے باوجود ان منصوبوں کو مکمل نہیں کیا جاسکا۔دستاویزات کے مطابق356منصوبے شروع کئے گئے جس میں 154پن بجلی گھر مکمل نہیں ہوسکے جبکہ 40ایسے منصوبے ہیں جن پر ابھی تک کام کاآغاز بھی نہیں کیا جاسکا۔سرکاری ادارے کی جاری کردہ دستاویزات کے مطابق اس بات کا بھی انکشاف ہوا ہے کہ بیشتر منصوبے جغرافیائی سروے کے بغیر ہی شروع کئے گئے۔واضح رہے کہ لوڈشیڈنگ کے معاملے پر تحریک انصاف اور عمران خان حکمران جماعت ن لیگ اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پر شدید تنقید کرتے رہے ہیں جبکہ پیپلزپارٹی کی جانب سے بھی شہباز شریف پر لوڈشیڈنگ کے حوالے سے تنقید کی جاتی رہی ہے۔ ن لیگ کی حکومت نے ملک سے اب لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا اعلان کر دیا ہے تاہم سستی بجلی فراہمی کے عمران خان کا 2014میں کیا گیا وعدہ تاحال پورا نہیں ہو سکا ۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…