اداکارہ پریتی زنٹا نے بانی پاکستان قائد اعظم ؒکے نواسے پر انتہائی شرمناک الزام لگا دیا، تھانے پہنچا دیا

22  فروری‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چھیڑ چھاڑ کرنے، جنسی طور پر ہراساں کرنے اور ڈرانے دھمکانے کا مقدمہ، بالی ووڈ اداکارہ پریٹی زنٹا نے قائداعظمؒ کے نواسے پر انتہائی شرمناک الزام لگا دیا۔ نجی ٹی وی ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق پولیس کی جانب سے اداکارہ کے سابق کاروباری دوست نیس واڈیا کے خلاف ممبئی کی عدالت میں چارج شیٹ جمع کرائی گئی جس کے بعد نیس واڈیا نے

عدالت میں اپنے خلاف چارج شیٹ جمع ہونے کے بعد 20 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض اپنی ضمانت بھی کروالی۔ نیس واڈیا کے خلاف انڈین پینل کوڈ (آئی پی سی) کی دفعہ 356، 509 اور 506 کے تحت مقدمہ درج کرکے ان کے خلاف چارج شیٹ بنائی گئی۔یہ مقدمات خواتین کے خلاف چھیڑ چھاڑ کرنے، انہیں جنسی و زبانی طور پر ہراساں کرنے، انہیں ڈرانے دھمکانے اور ان کی تذلیل کرنے سے متعلق ہیں۔پولیس نے یہ مقدمہ اداکارہ کی اس شکایت پر درج کیا جو انہوں نے 4 سال قبل 2014 میں درج کروائی تھی۔اس شکایت میں اداکارہ نے الزام عائد کیا تھا کہ نیس واڈیا نے ان کے ساتھ ممبئی کے وانکھینڈے اسٹیڈیم میں آئی پی ایل کی میچ کے دوران بدتمیزی اور چھیڑ چھاڑ کی۔اداکارہ نے یہ شکایت جون 2014 میں جنوبی ممبئی کی میرین ڈرائیو پولیس اسٹیشن میں درج کروائی تھی۔خیال رہے کہ نیس واڈیا اور پریتی زنٹا انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی ٹیم کنگز الیون پنجاب کے مشترکہ مالک ہیں، جن کے ماضی میں انتہائی قریبی تعلقات بھی رہے ہیں۔پریتی زنٹا نے اپنے دوست نیس واڈیا کے خلاف 4 سال قبل چھیڑ چھاڑ، دست درازی اور ہراساں کرنے کی شکایت درج کروائی تھی، جس پر اب کاروباری شخص کے خلاف باقائدہ مقدمہ درج کرکے اس کی چارج شیٹ عدالت میں جمع کرادی گئی۔پولیس نے نہ صرف مقدمہ درج کرلیا بلکہ نیس واڈیا کے خلاف 500 صفحات پر

مبنی چارج شیٹ بھی ممبئی میٹروپولیٹن کورٹس کی ’ایسپلاندے کورٹ‘ میں پیش کردی۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…