اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن ایکٹ 2017پر سپریم کورٹ کا فیصلہ منفرد، فیصلے کے مطابق بطور پارٹی صدر نواز شریف نے جو بھی فیصلے کیے وہ بھی کالعدم ہو گئے ہیں، لودھراں الیکشن جیتنے والے ن لیگ کے امیدوار پیر اقبال شاہ کو بھی بطور پارٹی صدر نواز شریف نے ٹکٹ دیا تھا، لودھراں الیکشن کالعدم ہونے کی صورت میں بھی دوبارہ الیکشن نہیں ہو گا، سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف نظامی کی نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف نظامی نے نجی ٹی وی
پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن ایکٹ 2017پر سپریم کورٹ کا فیصلہ منفرد، فیصلے کے مطابق بطور پارٹی صدر نواز شریف نے جو بھی فیصلے کیے وہ بھی کالعدم ہو گئے ہیںاورلودھراں الیکشن جیتنے والے ن لیگ کے امیدوار پیر اقبال شاہ کو بھی بطور پارٹی صدر نواز شریف نے ٹکٹ دیا تھا۔عارف نظامی کا کہنا تھا کہ لودھراں الیکشن کالعدم ہونے کی صورت میں بھی دوبارہ الیکشن نہیں ہو گااس کی وجہ یہ ہے کہ یہ آخری ضمنی انتخاب تھا ، نواز شریف نے لودھراں الیکشن سے جو فائدہ اٹھانا تھا وہ اٹھا چکے۔