منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نواز شریف حالت نزع میں ہیں جان قبض کرنیوالے فرشتوں کو اپنی جانب بڑھتے دیکھ رہے ہیں،اہم سیاسی شخصیت نے سنگین دعوے کردیئے

datetime 21  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین،ریاست ،جمہوریت کی فتح ہے، فیصلے سے ووٹ کو احترام ملا جس پر نا اہل کا سایہ بھی پڑتا ہے وہ نا اہل ہوجاتا ہے ۔جھوٹے،کرپٹ اور نا اہل کو تاحیات کک آؤٹ ہونا چاہیے۔فیصلہ ابہام سے پاک ہے ،28جولائی کے بعد نا اہل نواز شریف نے بطور پارٹی صدر جتنے بھی فیصلے کئے وہ اب کوڑے دان کا حصہ ہیں۔

انہوں نے کہاکہ جنہوں نے نا اہل کو بطور پارٹی صدر ووٹ دے کر ووٹ اور جمہوریت کی تذلیل کی وہ بھی اپنی سزا تجویز کریں ۔گزشتہ روز انہوں نے سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد اپنے بیان میں کہاکہ نا اہل کی ہٹ دھرمی سے سینیٹ الیکشن بھی خطرے میں پڑ تے دکھائی دیتے ہیں ،جس کو نا اہل ٹکٹ دے وہ اہل کیسے ہو سکتا ہے؟ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہاکہ اب قوم کو نواز شریف کی چیخ و پکار کی سمجھ آ جانی چاہیے وہ حالت نزع میں ہیں اور جان قبض کرنیوالے فرشتوں کو اپنی جانب بڑھتا ہوا دیکھ رہے ہیں اسی لئے صبح،دوپہر،شام عدلیہ کے بارے میں بد زبانی کر کے انتقامی کارروائی کا تاثر پیدا کرنے کی کوشش کر رہے تھے مگر انکا با طل بیانیہ مزید نا اہلی کی صورت میں ذلت آمیز شکست کھا چکا۔ انہوں نے کہاکہ منی ٹریل مانگے جانے پر قطری خط اور کیلبری فونٹ پیش کرنیوالے نواز شریف بہت جلد کرپشن کیسز میں بھی گرفتار ہونگے،نیب کی طرف سے نواز شریف کوای سی ایل پر ڈالنے سے انکار کر کے حکومت نے کرپٹ عناصر کا تحفظ کیا ایسی حکومت بھی قابل مواخذہ ہے ،نا اہل کے حواریوں کی بھی کڑی گرفت ہونی چاہیے۔وزیر اعظم نے پارلیمنٹ میں ججز کے خلاف محاذ کھولنے کا اعلان کر کے آئین اور ریاست کے خلاف اعلان جنگ کیا ،ایسے مجرم ایوانوں کی بجائے جیل خانوں میں ہونے چاہئیں۔پنجاب کے قاتل وزیر قانون کی طرف سے پنجاب اسمبلی میں سپریم کورٹ کے خلاف تحریکیں لانے کا اعلان آئین اور وفاق پاکستان پر حملہ ہے۔انہوں نے کہاکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر بھی ایکشن کے منتظر ہیں ،14لاشیں انصاف مانگ رہی ہیں،چیف جسٹس سے استدعا ہے کہ وہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی قتل و غارت گری اور بربریت کا بھی نوٹس لیں۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…