ہفتہ‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2025 

آشیانہ ہاؤسنگ سکیم میں مبینہ کرپشن ،اہم ترین شخصیت کو گرفتار کرلیاگیا ،چونکا دینے والے انکشافات

datetime 21  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی احتساب بیورو (لاہور) نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو گلبرگ میں واقعہ پنجاب پاور کمپنی کے دفتر سے گرفتار کر لیا گیا ، احد چیمہ کو آشیانہ ہاؤسنگ سکیم میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات میں 16فروری کو طلبی کے نوٹس کے باوجود پیش نہ ہونے پر گرفتار کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق نیب لاہور کی جانب سے آشیانہ ہاؤسنگ سکیم میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات جاری ہیں اور اس سلسلہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف ، وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد اور خود سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ بھی پیش ہو چکے ہیں ۔ نیب لاہور کی جانب سے 16فروری کو احد چیمہ کو طلبی کیلئے نوٹس جاری کیا گیا تھا تاہم وہ اس پر پیش نہ ہوئے ۔ گزشتہ روز نیب کے اعلیٰ افسران کی سربراہی میں 16رکنی ٹیم ایم ایم عالم روڈ گلبرگ پنجاب پاور کمپنی کے دفتر پہنچی جہاں سے انہیں گرفتار کر کے نیب لاہور کے دفتر منتقل کر دیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ احد چیمہ کو آمدن اور اثاثوں کی تفصیلات پیش کرنے کی بھی ہدایت کی گئی تھی لیکن انہوں نے اس کی تفصیلات بھی پیش نہیں کی تھیں ۔ نیب ترجمان نے احد چیمہ کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔نیب کی جانب سے ریمانڈ حاصل کرنے کیلئے احد چیمہ کو آج ( جمعرات ) کو احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔ سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو گلبرگ میں واقعہ پنجاب پاور کمپنی کے دفتر سے گرفتار کر لیا گیا ، احد چیمہ کو آشیانہ ہاؤسنگ سکیم میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات میں 16فروری کو طلبی کے نوٹس کے باوجود پیش نہ ہونے پر گرفتار کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق نیب لاہور کی جانب سے آشیانہ ہاؤسنگ سکیم میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات جاری ہیں اور اس سلسلہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف ، وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد اور خود سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ بھی پیش ہو چکے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



ابو پچاس روپے ہیں


’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…