اتوار‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اہم ترین رہنما نے بغاوت کر دی، عمر ایوب کو پارٹی میں شامل کرنا عمران خان کو مہنگا پڑ گیا،خیبرپختونخواہ میں پارٹی ٹوٹنے کا خدشہ

datetime 21  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) این اے انیس سے عمر ایوب کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے خلاف پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے مرکزی کور کمیٹی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر راجہ عامر زمان میدان میں آگئے، پارٹی قیادت پر الزامات عائد کردئیے، جلد پارٹی سے منحرف ہونے کا امکان، تین مرتبہ مجھ سے شکست کھانے والے امیدوار کو مجھ سے مشاورت کئے بغیر پارٹی میں شامل کرکے

ہری پور حلقہ این اے19 سے ٹکٹ دینے کا وعدہ کرلیا گیا، ایک مسترد خاندان نے پارٹی کو گھر کی لونڈی بنا رکھا ہے، ہری پور کے ایک ہی خاندان میں تین تین ٹکٹوں کی تقسیم پارٹی کے لئے نقصان دہ ہے۔ مسترد لوٹوں کو پارٹی میں شامل کرنے سے کوئی تبدیلی نہیں آئے گی، نظریاتی کارکنوں کو نظر انداز کرنا آئندہ الیکشن میں نقصان دہ ہوگا، لوٹوں نے ہری پور کی کیا خدمت کی ہے۔منگل کو پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے ڈاکٹر راجہ عامر زمان نے مقامی میڈیا سے گفتگو کے دوران عمر ایوب کی پی ٹی آئی میں شمولیت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف میں عمر ایوب کی شمولیت سے ضلع ہری پور کی سیاست میں تبدیلی واقعی ہوگئی ہے، آمدہ الیکشن میں قومی اسمبلی کی شنست پر گھمسان کارن پڑنے کا بھی امکان ہے۔ سابق وزیر مملکت برائے خزانہ عمر ایوب خان نے ایک بار پھر پارٹی تبدیل کرلی اور ایک عرصہ سے آپس میں چلنے والے مذاکرات بالآخر کامیاب ہوگئے ہیں۔ عمر ایوب خان نے باقاعدہ شمولیت اختیار کرلی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے مجھے کوئی مشاورت نہیں کی ہے ۔مسترد لوٹوں کو ایک ہی خاندان میں تین تین ٹکٹ جاری کردئیے ہیں جو کہ پارٹی کی تباہی کا باعث بنے گا، میری قربانیوں کو نظر انداز کرکے عمر ایوب کو ٹکٹ دینے کا وعدہ کرلیا ہے، میں بھی ٹکٹ کے حصول کے لئے درخواست دوں گا، کرپٹ افراد کے لئے میدان کھلا نہیں چھوڑوں گا۔

انہوں نے کہا کہ ایک ایسے فرد کو پارٹی میں شامل کرلیا گیا ہےجو کہ مجھ سے تین مرتبہ الیکشن میں ہار چکا ہے، مقامی ناکام مسترد شدہ لیڈر نے مجھے بائی پاس کرکے پارٹی کو تباہی کی طرف لے گیا ہے، مجھے ٹکٹ نہ ملا تو آزاد الیکشن لڑوں گا، لوٹوں اور کرپٹ لوگوں کے لئے میدان کھلا نہیں چھوڑوں گا، نظریاتی کارکن اب بھی میرے ساتھ ہیں، پارٹی کو ہری پور میں ایک ہی خاندان کی لونڈی بنایا جارہاہے۔

پارٹی نے میری وفاداری کا ٹھیک صلہ نہیں دیا ہے، پارٹی سے مفادات اٹھانے والا لوٹا گروپ متحرک ہے۔عمران خان کو سنجیدگی سے سوچنا ہوگا تاہم مستقبل میں الیکشن لڑنے کے فیصلوں میں آزاد ہوں، بار بار پارٹیاں بدلنے والے عوام کو دھوکہ اور گمراہی کے سوا کچھ نہیں دے سکیں ہیں۔ ہمارے خاندان نے ہری پور اور عوام کے لئے بے پناہ قربانیاں دے رکھی ہیں، ہم نے کے پی سے لے کر

گلگت بلتستان تک پارٹی کو آرگنائز کیا ہے۔مقامی اخبار کے مطابق ڈاکٹر راجہ عامر زمان پارٹی سے منحرف ہونے جارہے ہیں، ان کا سیاسی کیریئر بھی داؤ پر لگ گیا ہے، ایک عرصہ سے وہ پی ٹی آئی سے منسلک اور دو مرتبہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑچکے ہیں جبکہ عمر ایوب خان نے ایک بار پھر سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے پارٹی تبدیل کرلی ہے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…