اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نواز شریف کا ہر حال میں لندن جانے کا فیصلہ، وزارت داخلہ نے نیب کی ای سی ایل میں نام ڈالنے کی درخواست پر ٹیکنیکل اعتراضات لگا دئیے۔ تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھا گیا تھا جسے وزارت داخلہ نے ٹیکنیکل اعتراضات لگا کر مسترد کر دیا تھا ، وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کا
نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے س شواہد پیش نہیں کئے گئے۔ اب میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز شریف نے ہر حال میں لندن جانے کا فیصلہ کر لیا ہے اور نواز شریف کے لندن جانے کے پلان کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز شریف کے لندن جانے اور پھر پاکستان جانے کے پلان کے مطابق نواز شریف اپنی اہلیہ کلثوم نواز جو کہ لندن میں زیر علاج ہیں کی عیادت کے بعد نیب ریفرنس کی سماعت سے ایک روز قبل پاکستان واپس آجائیں گے ۔