منگل‬‮ ، 17 فروری‬‮ 2026 

اس شخص سے میں نے اسلام قبول کرکے شادی کی تھی لیکن وہ میری تین بیٹیوں کو لیکر پاکستان فرار ہوگیا اور مجھے طلاق بھجوادی، غیرملکی خاتون کی درخواست پر عدالت نے بڑا حکم جاری کردیا

datetime 20  فروری‬‮  2018 |

لاہور ( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے ایس ایچ او تھانہ ماڈل ٹاؤن گوجرانوالہ کو غیر ملکی خاتون کی بیٹیوں کو بازیاب کروا کر 23 فروری کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس سردار شمیم احمد خان نے سماعت کی ۔ درخواست گزار لوتھینین خاتون لسکاز لیٹ کے وکیل نے بتایا کہ درخواست گزار نے مذہب تبدیل کر کے پاکستانی شہری ڈاکٹر جمشید سے شادی کی

تاہم شوہر 2011ء میں 9 سالہ مریم، 11 سالہ عائشہ اور 13 سالہ آمنہ کو دبئی سے لیکر پاکستان فرار ہوگیا اور طلاق نامہ بھجوا دیا ۔ معزز عدالت سے استدعا ہے کہ تینوں بیٹیوں کو بازیاب کروا کر ماں کے حوالے کرنے کا حکم دیا جائے۔ جس پر فاضل عدالت نے ایس ایچ او تھانہ ماڈل ٹاؤن گوجرانوالہ کو 23 فروری کو بیٹیوں کو بازیاب کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔



کالم



وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں


1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…