منگل‬‮ ، 17 فروری‬‮ 2026 

نواز شریف نے پارلیمنٹ کو عدلیہ کے خلاف استعمال کیا تو پھر ہم جواب میں کیا کرینگے؟عمران خان نے بڑا اعلان کردیا

datetime 20  فروری‬‮  2018 |

پشاور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے پارلیمنٹ کو عدلیہ کے خلاف استعمال کیا تو سڑکوں پر نکلنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا ٗصوبائی حکومت کا ہیلی کاپٹر ایک منٹ بھی اپنی ذات کے لئے استعمال نہیں کیا ٗخوف خدا ہے ٗاپنا ایک ایک روپیہ خرچ کرتا ہوں ٗجب نواز شریف وزیراعظم تھے تو ان کے بچوں کیلئے کیا ہیلی کاپٹر ٹیکسی کی طرح استعمال نہیں کیا جاتا تھا؟۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا

کہ 1997 میں نواز شریف اور (ن) لیگ نے سپریم کورٹ پر ڈنڈوں سے حملہ کیا ٗ ایک چیف جسٹس کو ڈنڈوں سے بھگایا جبکہ پیسے دے کر انہوں نے ججز کو بھی خریدا لیکن اب عدلیہ کے خلاف پارلیمنٹ کو استعمال کیا جارہا ہے۔عمران خان نے کہا کہ جتنا نواز شریف کو اپنی صفائی دینے کا موقع ملا اتنا کسی پاکستانی کو نہیں ملا، توہین عدالت پر بھی ان کے خلاف کچھ نہیں کیا جارہا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے وہ اور شیر ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاناما کیس میں 300 ارب روپے کے قطری خط کے علاوہ کوئی جواب نہیں دیا گیا جبکہ سپریم کورٹ انہیں بار بار موقع دے رہی ہے اور نواز شریف سے ایسے ٹریٹ کیا جیسے کسی پاکستانی کو نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کو ڈر ہے کہ نیب عدالت سے ان کے خلاف فیصلہ آنے والا ہے ٗاگر پارلیمنٹ کو انہوں نے استعمال کیا تو اس بار پاکستان کی عدلیہ کے لئے لوگوں کو سڑکوں پر نکالوں گا۔عمران خان نے کہا کہ مختلف مقدمات میں مطلوب سابق پولیس افسر عابد باکسر آرہا اور وہ بتائے گا کہ شہباز شریف کے کہنے پر اس نے کتنے قتل کیے۔خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کے سوال پر عمران خان نے کہا کہ صوبائی حکومت کا ہیلی کاپٹر ایک منٹ بھی اپنی ذات کے لئے استعمال نہیں کیا، کسی منصوبے پر جاتے تھے تو صرف اس وقت سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کرتا تھا۔ عمران خان نے کہا

کہ سرکاری خرچے پر ٹھہرسکتا ہوں لیکن جب بھی نتھیا گلی ٹھہرا اپنے خرچے پر ٹھہرا اور آج بھی پرائیویٹ ہیلی کاپٹر پر اپنا پیسا خرچ کر کے پشاور آیا ہوں، خوف خدا ہے اس لیے اپنا ایک ایک روپیہ خرچ کرتا ہوں۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ اس قوم کے پیسے میں اپنے اوپر نہیں خرچ کرنا چاہتا، نیب یہ پتا کرائے کہ شریف خاندان کے لئے ہیلی کاپٹر کتنا استعمال ہوا، جب نواز شریف وزیراعظم تھے تو ان کے بچوں کے لئے کیا ہیلی کاپٹر ٹیکسی کی طرح استعمال نہیں کیا جاتا تھا۔

سینیٹ انتخابات پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ سینیٹ انتخابات میں ہمارے 6 امیدوار کامیاب ہوجائیں گے تاہم اس انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ بھی جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں ارکان کو پیسوں کی پیش کش کی جارہی ہے ٗ مجھے 40 کروڑ روپے کی آفر بھی ہوئی تاہم کارکنوں کی جانب سے یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اگر کوئی ایم پی اے بکا تو ان کے گھروں پر حملہ بھی کرسکتے ہیں۔



کالم



وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں


1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…