اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نے کینیڈا سے دالوں کی درآمد پر پابندی اٹھانے کو مختلف آئٹمز کو ڈیوٹی فری رسائی سے مشروط کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ کینیڈا میں پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات کی ڈیوٹی فری رسائی دی جائے۔وزرات تجارت کے حکام کے مطابق وفاقی وزیر تجارت پرویز ملک کے حالیہ دورہ
کینیڈا کے دوران کینیڈا نے پاکستان سے مطالبہ کیا کہ دالوں کی درآمد سے پابندی اٹھائی جائے جسے پاکستان نے مختلف آئٹمز کو ڈیوٹی فری رسائی سے مشروط کردیا۔کینیڈا پاکستان کو سالانہ 40کروڑ ڈالر سے زائد کی دالیں برآمد کرتا تھا ٗپاکستان نے چند ماہ قبل کینیڈا سے دالوں کی درآمد پر پابندی لگادی تھی، پابندی معیارات پورا نہ کرنے پر عائد کی گئی تھی ۔