اتوار‬‮ ، 14 دسمبر‬‮ 2025 

سینیٹ انتخابات کے لئے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی گئی،تمام جماعتوں کے امیدواروں کے نام سامنے آگئے

datetime 20  فروری‬‮  2018 |

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے 3 مارچ کو ہونے والے سینیٹ انتخابات کے لئے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی۔چاروں صوبوں کی اسمبلیوں میں ہونے والی پولنگ میں سندھ اور پنجاب سے 12، 12 جبکہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان سے 11،11 امیدواروں کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔سینیٹ انتخابات کے لئے سندھ کی 12 نشستوں پر 33 امیدواروں میں مقابلہ ہوگا جن میں ایم کیو ایم پاکستان کے 14، پیپلز پارٹی کے 12، پاک سرزمین پارٹی کے 3، تحریک انصاف اور

مسلم لیگ فنکشنل کے ایک ایک امیدوار میدان میں ہوں گے۔ ٹیکنو کریٹ کی نشست کیلئے6 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا جن میں پیپلز پارٹی کے ڈاکٹر سکندر میندھرو اور رخسانہ زبیری، ایم کیو ایم پاکستان کے حسن فیروز، ڈاکٹر قادر خانزادہ اور علی رضاعابدی جب کہ تحریک انصاف کے نجیب ہارون شامل ہیں۔ سینیٹ کی جنرل نشستوں پر پیپلز پارٹی کے رضا ربانی، مرتضیٰ وہاب، مصطفی نواز کھوکھر، مولا بخش چانڈیو، امام الدین شوقین، ایاز احمد اور محمد علی شاہ جاموٹ بھی میدان میں ہوں گے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے امیدواروں میں فروغ نسیم، کامران ٹیسوری، احمد چنائے، سید امین الحق، عامر چشتی اور فرحان چشتی شامل ہیں جبکہ پاک سرزمین پارٹی کے انیس احمد، ڈاکٹر صغیر اور سید مبشر امام شامل ہیں۔ مسلم لیگ فنکشنل کے سید مظفر حسین اور مسلم لیگ (ن) کے سرفرار جتوئی بھی سینیٹ امیدواروں میں شامل ہیں۔سندھ سے اقلیتی نشست پر پیپلز پارٹی کے انور لعل دین، ایم کیو ایم پاکستان کے سنجے پروانی اور پاک سرزمین پارٹی کے ڈاکٹر موہن پاک امیدوار ہوں گے۔خواتین کی خصوصی نشستوں پر پیپلز پارٹی کی قرۃ العین مری اور کیشو بائی امیدوار ہونگی جبکہ ایم کیو ایم کی جانب سے ڈاکٹر نگہت شکیل، کشور زہرا، نسرین جلیل اور منگلا شرما امیدوار ہوں گی۔پنجاب سے ٹیکنو کریٹ کی نشست پر مسلم لیگ (ن) کی جانب سے نصیر بھٹہ، حافظ عبدالکریم اور اسحاق ڈار امیدوار ہونگے،

تحریک انصاف کے آصف جاوید اور پیپلز پارٹی کے نوازش پیرزادہ میدان میں ہوں گے۔جنرل نشستوں پر حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن) کے آصف کرمانی، مصدق ملک، رانا محمود الحسن، زبیر گل، مقبول احمد، ہارون خان اور شاہین خالد بٹ امیدوار ہوں گے جبکہ تحریک انصاف کے چوہدری محمد سرور، پیپلز پارٹی کے شہزاد علی خان اور مسلم لیگ (ق) کے کامل علی آغا امیدوار ہوں گے۔پنجاب سے اقلیتی نشست پر کامران مائیکل مسلم لیگ (ن) اور وکٹر عذاریاہ پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے

جبکہ خواتین کی نشست پر سعدیہ عباسی اور نزہت صادق مسلم لیگ (ن) جبکہ عندلیب عباس تحریک انصاف کی امیدوار ہوں گی۔خیبرپختونخوا سے ٹیکنو کریٹ کی نشست پر تحریک انصاف کے اعظم سواتی، مسلم لیگ (ن) کے دلاور خان، جے یو آئی (ف) کے یعقوب شیخ میدان میں ہوں گے جبکہ مولانا سمیع الحق اور نثار خان آزاد امیدوار ہوں گے۔خواتین کی نشستوں پر تحریک انصاف کی مہرتاج روغانی، نورین فاروق خان میدان میں ہوں گی، قومی وطن پارٹی کی انیسہ زیب طاہر خیلی، پیپلز پارٹی کی روبینہ خالد،

مسلم لیگ (ن) کی رئیسہ داؤد، جے یو آئی (ف) کی نعیمہ کشور، اے این پی کی شگفتہ ملک امیدوار ہیں جب کہ ثوبیہ شاہد آزاد امیدوار ہوں گی۔بلوچستان سے جنرل نشستوں پر بڑی تعداد آزاد امیدواروں کی ہے جن میں احمد خان، انوار الحق، حسین اسلام، سردار شفیق ترین، علاؤالدین، فتح محمد بلوچ، کہدہ بابر اور صادق سنجرانی شامل ہیں۔جنرل نشستوں پر مسلم لیگ (ن) کے امیر افضل خان مندوخیل، نیشنل پارٹی کے

محمد اکرم ، جے یو آئی (ف) کے مولوی فیض محمد، اے این پی کے نظام الدین کاکٹر اور بی این پی مینگل کے ہمایوں عزیز امیدوار ہوں گے۔خواتین کی نشستوں پر مسلم لیگ (ن) کی ثمینہ زہری، نیشنل پارٹی کی طاہرہ خورشید، جے یو آئی (ف) کی عذرا سید میدان میں ہوں گی جبکہ ثناء جمالی، شمع پروین مگسی اور عابدہ عظیم آزاد امیدوار کے طور پر سینیٹ نشست کی دوڑ میں ہوں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…