جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

نوازشریف جب شیخوپورہ جلسے میں پہنچے تواس موقع پر وہ کام ہوگیا جس کا کسی نے سوچا بھی نہ تھا،منظر دیکھ کر سب ہکا بکا

datetime 20  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شیخوپورہ (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیر اعظم محمد نوا زشریف کے شیخوپورہ میں جلسہ عام میں شرکت کے موقع پر وفاقی وزرارانا تنویر حسین ، چودھری برجیس طا ہر ،تین ارکان قومی اسمبلی ، چار ارکان صوبائی اسمبلی سمیت چیئر مین ضلع کونسل ،ضلعی اور تحصیل تنظیموں کے عہدیداروں کو نظر انداز کئے جانے پر مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں میں شدید غم وغصے کی لہر دوڑ گئی ہے دوسری طرف اس سے مسلم لیگ(ن)

کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے مابین اختلافات بھی کھل کر سامنے آگئے ہیں ذرائع کے مطابق سا بق وزیر اعظم محمدنوازشریف جب جلسہ گا ہ پہنچے تو وہا ں پر سٹی ایم این اے میا ں جاوید لطیف کے حامی تین ارکا ن صوبائی اسمبلی اسمبلی اور سٹی نتظیم کے عہدیداروں اور کارکنوں نے وفاقی وزرا، ارکان اسمبلی ،چیئر مین ضلع کونسل کو نواز شریف کے ساتھ بیٹھ کر ملاقات نہ ہو نے دی حتیٰ کے خاتون رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر شذرہ منصب جو مرحوم وفاقی وزیر اور نواز شریف کے معتمد ساتھی را ئے منصب علی خاں کھرل کی صاحبزادی ہیں کو بھی مریم نواز شریف سے ملاقات اور ساتھ بیٹھنے سے روک دیا گیا اسی طرح مشرف آمریت میں بیگم کلثوم نواز شریف کے ساتھ بحالی جمہوریت کی تحریک میں سرگرم کردار ادا کرنے والے مسلم لیگ(ن) کے ضلعی صدر محمد عارف خاں سندھیلہ کو بھی نوا زشریف ملنے نہ دیا گیااسی طرح ارکان قومی اسمبلی را نا افضال حسین ، سردار محمد عرفان دوگر بھی نواز شریف سے ملاقات کرنے میں محروم رہے ذرائع کے مطابق جلسہ پر مکمل قبضہ میا ں جاوید لطیف سٹی ایم این اے کا تھا اور اس نے وفاقی وزراسمیت پارٹی کے دیگر ارکان اسمبلی کو نظر انداز کرنے میں اہم کردار ادا کیا تاہم محمد نوا زشریف نے دوران تقریر عوام کو مخاطب

کرتے ہو ئے کہا کہ وفاقی وزرا رانا تنویر حسین ، چودھری برجیس طاہر میر ے دیرنیہ اور قریبی جانثار ساتھی ہیں میں ان کو جلسہ کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہو ں مگر نو از شریف بھی اپنی تقریر میں ضلعی صدر محمد عارف خاں سندھیلہ کی قربانیوں کاذکر کرنا بھول گئے لیگی ذرائع کے مطابق نظر انداز کئے جانیوالے ارکان اسمبلی نے پارٹی قائد نوا زشریف ، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو اپنا احتجاج ریکارڈ کروادیا ہے

اوراعلان کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم محمد نوا زشریف مریدکے میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرینگے جس میں میا ں جاوید لطیف اور ان کے حامی تین ارکان صوبائی اسمبلی کوجلسہ میں شرکت کی دعوت نہیں دی جائیگی یو ں مسلم لیگ(ن) کے ارکان اسمبلی کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آگئے ہیں جس کو سا بق وزیر اعظم محمد نوا زشریف اپنے دورہ شیخوپورہ کے دوران ختم نہ کرواسکے دوسری طرف نوا زلیگ کے کارکنوں میں سٹی ایم این اے کے طرز عمل کے خلاف ضلع بھر میں بھر میں شدید غم وغصہ پایا جارہا ہے کارکنوں کا کہنا ہے کہ سٹی ایم این اے نے نو از لیگ کی بجائے اپنی ذات کو پرموٹ کیا ہے اس پارٹی مضبوط نہیں بلکہ کمزور ہو ئی ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…