اتوار‬‮ ، 26 جنوری‬‮ 2025 

’’آپ پریشان نہ ہو اب یہ ہماری ذمہ داری ہے‘‘بھارت اور سی پیک کی مخالف عالمی طاقتیں ہکا بکا رہ گئیں،چین نے خاموشی سے بلوچ علیحدگی پسندوں کو راضی کر لیا،پاکستان کا بڑا مسئلہ حل کردیا، برطانوی اخبار کا تہلکہ خیز انکشاف

datetime 20  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چین اور بلوچ علیحدگی پسندوں کے درمیان پانچ سال سے خفیہ مذاکرات جاری،بلوچ جنگجو سی پیک کے لیے اب خطرہ نہیں رہے، چینی سفیر کا برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو انٹرویو میں اظہار خیال ، برطانوی اخبار نے پاکستانی افسر کے حوالے سے بھی چین اور بلوچ جنگجوئوں میں مذاکرات کی تصدیق کر دی، تہلکہ خیز انکشافات۔ تفصیلات کے مطابق

برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ چین اور بلوچ علیحدگی پسندوں کے درمیان پانچ سال سے خفیہ مذاکرات جاری ہیں ۔ فنانشل ٹائمز نے تین باخبر ذرائع کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ چین اور بلوچ علیحدگی پسندوں میں 5سال سے مذاکرات جاری ہیں ، چینی حکومت کابلوچ علیحدگی پسندوں سے خفیہ مذاکرات کا مقصدپاک چین اقتصادی راہداری منصوبوں کو تحفظ دینا ہے۔ اخبار نے ایک پاکستانی افسر کے حوالے سے بتایا ہے کہ پاکستانی افسر نے اخبار سے گفتگو میں انکشاف کیا ہے کہ چین نے اس حوالے سے خاموشی سے بہت پیش رفت کرلی ہے، بلوچ علیحدگی پسند کبھی کبھار حملے کرنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں تاہم ان کی جانب سے کوئی بھرپور اور بڑی کارروائی نہیں کی جارہی۔پاکستانی حکام ان مذاکرات کی تفصیلات سے لاعلم ہیں لیکن انہوں نے چینی سفارتکاروں اور بلوچ باغیوں کے درمیان بات چیت کا خیرمقدم کیا ہے۔ اسلام آباد میں ایک افسر نے کہا کہ آخرکار بلوچستان میں امن قائم ہونے کا فائدہ دونوں کو ہی ہوگا۔ ایک اور افسر نے کہا کہ امریکا کی جانب سے پاکستان کی فوجی امداد معطل ہونے کی وجہ سے حکام بالا اس نتیجے میں پہنچے ہیں کہ چین زیادہ قابل بھروسہ ساتھی ہے۔ چینی ہمارے مدد کے لیے یہاں موجود ہیں جب کہ امریکا ناقابل بھروسہ ہے۔پاکستان میں چینی سفیر نے حال ہی میں بی بی سی کو انٹرویو میں یہ بات کہی تھی کہ

بلوچ جنگجو سی پیک کے لیے اب خطرہ نہیں رہے۔ایک قبائلی سربراہ نے بتایا کہ بہت سے نوجوانوں کو مالی مراعات دے کر ہتھیار ڈالنے پر آمادہ کیا جارہا ہے، اب علیحدگی پسند تحریک میں شمولیت کی 10 سال پہلے جیسی کشش نہیں رہی، بہت سے لوگ سی پیک کو خوشحالی کا زینہ سمجھنے لگے ہیں۔اخبار کی رپورٹ مین انکشاف کیا گیا ہے کہ افغان سرحد کی نگرانی کیلئے بھی چین پاکستان کو

بھرپور معاونت اور امداد فراہم کر رہا ہے اور اس سلسلے میں پاکستان ڈرونز کے پرزہ جات اور فوجی ہیلی کاپٹر بھی چین سے خریدنے پر غور کررہا ہے۔رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ چین نہ صرف جنوبی ایشیا بلکہ دنیا کے دوسرے خطوں میں اپنی معیشت کو ترقی دینے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے جس میں دنیا کے انتہائی متنازع خطے شامل ہیں۔ جنوبی سوڈان جہاں چینی حکومت

تیل کے شعبے اور ریلوے لائن کی تعمیر میں سرمایہ کاری کررہی ہےچینی امن فوج تعینات ہے جبکہ چین نے عراق میں داعش کے خلاف بھی آپریشن کا عندیہ دیدیا ہےجس کی وجہ یہ ہے کہ چین عراق میں تیل کے شعبے میں سب سے بڑے غیر ملکی سرمایہ کار ملک کے طور پر سامنے آیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…