اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ریاست ہاتھوں سے نکل رہی ہے ، اب اللہ ہی حافظ ہے، سپریم کورٹ نے آرمی کے ہاتھ باندھ رکھے ہیں، منتخب حکومت پاکستان کیلئے کچھ نہیں کر سکتی، اسٹیبلشمنٹ ہمیشہ پاکستان کا ہی سوچتی ہے چاہے کوئی غلط سمجھے یا صحیح، کور کمانڈرز میٹنگز میں بھی صرف پاکستان کی بات ہوتی ہے، ان خیالات کا اظہار سابق صدر جنرل(ر)پرویز مشرف نے نجی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو میں کیا۔ پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ آرمی جب بھی آتی ہے
اس وقت ہمیشہ آئین اور ریاست کا تنازعہ ہوتا ہے،اگر ریاست کو بچانا ہو تو آئین میں کچھ ترامیم کرنی پڑتی ہیں، اگر آئین کو قائم رکھنا چاہتے ہیں تو ریاست چلی جائے گی ۔اس وقت ریاست ہاتھوں سے نکل رہی ہے۔اب اللہ ہی حافظ ہے۔ پرویز مشرف نے کہا کہ سپریم کورٹ نے آرمی کے ہاتھ باندھ رکھے ہیں۔منتخب حکومت کچھ نہیں کر سکتی اسٹیبلشمنٹ ہمیشہ پاکستان کا ہی سوچتی ہے چاہے کوئی غلط سمجھے یا صحیح، کور کمانڈرز میٹنگز میں بھی صرف پاکستان کی بات ہوتی ہے۔