اتوار‬‮ ، 09 فروری‬‮ 2025 

لودھراں کے الیکشن میں ن لیگ کی فتح اور تحریک انصاف کی شکست کیوں ہوئی؟ جاوید ہاشمی نے بڑا دعویٰ کردیا، اہم حلقے سے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان

datetime 19  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ لودھراں کے الیکشن نے ثابت کردیا عوام کے دلوں کے اصل حکمران نوازشریف ہی ہیں،لیگی کارکن نے سرمایہ داروں کے مقابلے میں الیکشن جیت کر ثابت کردیا عوام کا ضمیر خریدنا مشکل ہے، جمہوریت کے استحکام کیلئے لیگی کارکنوں کی قربانیاں کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں،حلقہ این اے 149سے الیکشن میں حصہ لوں گا ،جلد رابطہ مہم کا آغاز ہوگا۔پیر کو سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی ضمنی الیکشن میں این اے 154 سے کامیاب ہونیوالے مسلم لیگ (ن )

کے ایم این اے پیراقبال شاہ کومبارکباد دینے ان کے آبائی علاقے لودھراں پہنچ گئے،سینئرسیاستدان نے پیراقبال شاہ کو کامیابی پر مبارکباد دی ،اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ لودھراں کے الیکشن نے ثابت کردیا کہ عوام کے دلوں کے اصل حکمران نوازشریف ہی ہیں، عوامی مینڈیٹ نے بتادیا کہ عوام پھر نوازشریف کو دیکھنا چاہتے ہیں،عوام کے مقبول ترین لیڈر کو عوام سے جدا نہیں کیا جاسکتا،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگی کارکن نے سرمایہ داروں کے مقابلے میں الیکشن جیت کر ثابت کردیا کہ عوام کا ضمیر خریدنا مشکل ہے۔دریں اثناء سینئرسیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ جمہوریت کے استحکام کیلئے لیگی کارکنوں کی قربانیاں کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں،حلقہ این اے 149سے الیکشن میں حصہ لوں گا اور اس کیلئے جلد رابطہ مہم کا آغاز ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل 19کے چیئرمین ماسٹر سعید انصاری اور کونسلر اعظم بشیر، طیب انصاری ، عمیر غفار سے ملاقات کے دوران کیا۔اس موقع پر چئیرمین ماسٹر سعید انصاری ودیگر نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ وہ عام انتخابات میں این اے 149کی سیٹ پر ان کی انتخابی مہم چلانے کا آغاز کر چکے ہیں انشاء اللہ مخدوم جاوید ہاشمی ہی این اے 149کی سیٹ پر دوبارہ الیکشن میں حصہ لیکر کامیاب ہوں گے صرف وہی نہیں بلکہ این اے 149کی عوام بھی ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں جس پر مخدوم جاوید ہاشمی نے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہوں نے ہمیشہ صرف حلقہ کی عوام ہی نہیں بلکہ ملک بھرکے عوام کی خدمت کے لئے دن رات کوشش کی اور جمہوریت کے استحکام کے لئے ان کی جدوجہد کسی سے پوشیدہ نہیں ہے وہ بہت جلد اپنے حلقہ این اے 149کی عوام سے رابطہ کیلئے رابطہ مہم کا آغاز کریں گے کیونکہ ان کا حلقہ نہیں بلکہ ان کا گھر ہے اور اپنے گھر کے لوگوں کے مسائل کے حل کیلئے ہمیشہ کی طرح اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔



کالم



ابو پچاس روپے ہیں


’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…