اتوار‬‮ ، 09 فروری‬‮ 2025 

اب پاکستان میں کسی نے یہ فحش کام کیا تو اسے تین سال قید، دو لاکھ جرمانہ ہوگا، جماعت اسلامی کی قانون میں ترامیم کو متفقہ طورپر منظور کرلیاگیا

datetime 19  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) سینیٹ آف پاکستان نے جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق کی طرف سے مجموعہ تعزیرات پاکستان اور ضابطہ فوجداری کے شیڈول میں ترامیم کا قانون متفقہ طور پر منظور کر لیا۔سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے بھی بل کو منظور کرنے کی سفارش کی تھی۔ سینیٹر سراج الحق نے مجموعہ تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 292، 293 اور 294 اور ضابطہ فوجداری کے جدول دوم میں ترامیم دی تھیں جن میں فحاشی پر مبنی مواد کی خرید و فروخت، تیاری، درآمد برآمد اور تقسیم وغیرہ سے متعلق سزاؤں میں اضافے کا مطالبہ کیا تھا۔اس سے قبل مذکورہ دفعات کے تحت سزاؤں کا اطلاق 20 سال تک کی عمر کے افرادکو فحش مواد بھیجنے والوں پر ہوتا تھا، لیکن اب یہ سزائیں تمام عمر کے افراد پر لاگو ہونگی۔ ان ترمیمات کے ذریعے اگر کوئی شخص کسی بھی عمر کے فرد کو فحش مواد فروخت کرتا ہے یا بھیجتا ہے یا معاونت کرتا ہے اور جرم ثابت ہوجاتا ہے تو اُس کے لیے بالترتیب مذکورہ بالا تینوں دفعات میں تین سال قید، دو لاکھ جرمانہ؛ دو سال قید، ایک لاکھ جرمانہ؛ ایک سال قید، ایک لاکھ جرمانہ کی سزائیں تجویز کی گئی ہیں۔سینیٹ سے اس قانون کی منظوری کے بعد اب قومی اسمبلی میں جائے گا اور اگر قومی اسمبلی بھی ان ترامیم پر مشتمل مسودہ قانون کو منظور کر لیتی ہے تو یہ قانون نافذالعمل ہو جائے گی۔اس قانون سے ملک بھر میں فحاشی و عریانی کے روک تھام اور فحاشی و عریانی کو روکنے میں مدد ملے گی۔



کالم



ابو پچاس روپے ہیں


’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…