اتوار‬‮ ، 09 فروری‬‮ 2025 

یہ کام ہونا چاہیے ٗ کسی کو رد کرنے کا کوئی حق نہیں پہنچتا،پیپلزپارٹی نے ’’نوازشریف کو بچانے‘‘ کیلئے حکمران جماعت کو بڑی پیشکش کردی

datetime 19  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پاناما انکشافات پراپوزیشن نے کہا تھا مسئلہ پارلیمنٹ میں حل ہونا ضروری ہے ٗ وزیر اعظم صاحب ہم نے خود پارلیمان کو کمزور کیا ہے ٗ پاکستانی عوام کی بہتری کیلئے قانون سازی ہونی چاہیے ٗ کسی کو رد کر نے کا کوئی حق نہیں پہنچتا ٗ پارلیمنٹ کی جانب سے کی جانے والی قانون سازی پر عمل ہونا چاہیے ۔ پیر کو قومی اسمبلی سے خطاب کے

دور ان انہوں نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کسی اور نے نہیں ٗ مسٹروزیراعظم! ہم نے خود پارلیمان کوکمزورکیا ہے ٗہمیں ماضی کی غلطیوں کو سامنے رکھتے ہوئے اقرار کرنا چاہیے کہ جب ہم عدلیہ کو ڈیکٹیشن دیتے ہیں تواس وقت ٹھیک ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام کی بہتری کے لئے قانون سازی ہونی چاہیے ٗ کسی کو رد کرنے کا کوئی حق نہیں پہنچتا۔ پارلیمنٹ جو قانون سازی کرے اس پر عمل ہونا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ ہر ادارہ اپنی جگہ اپنا کام کرے کسی کا کوئی حق نہیں وہ کسی اور کا کام کرے ٗ یہ پاکستان کی عوام اور آنے والی نسلوں کیلئے بہتر ہوگا ٗدیر آید درست آید ٗپارلیمنٹ قانون سازی کرے، اچھی بات ہے۔ قانون سازی ذاتی نہیں ملک کیلئے ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ اپنے مفاد کیلئے قانون سازی تباہ کن ہوتی ہے ٗ پارلیمنٹ کے تقدس کے لیے ہم سب ایک ہیں، ملک کی بہتری کے لیے قانون سازی ہوگی تو ہم حاضر ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر ادارے ایک دوسرے کے معاملات میں مداخلت کریں گے تو ملک کمزور ہوگا۔سید خورشید شاہ نے کہا کہ اگر قانون سازی ایک فرد اور مفادات کے لیے ہو تو تباہ کن ہوتی ہے۔خورشید شاہ نے کہا کہ قانون سازی حکومت یا اپوزیشن کی نہیں ہوتی بلکہ ملک کیلئے ہوتی ہے ٗجب تک یہ جذبہ نہیں ہوگا نتائج مثبت نہیں ہوں گے۔



کالم



ابو پچاس روپے ہیں


’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…