منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اہم سیاسی شخصیت عمران خان کی شادی کی خبرکے بعدپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حیرت انگیز ردعمل،ایسا کام ہوگیا کہ کسی نے سوچا تک نہ ہوگا

datetime 19  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)گزشتہ روز عمران خان کی شادی کی خبر سب سے بڑی خبر ثابت ہوئی اور اس کے بعدپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد مندی کا رجحان غالب رہااور کے ایس ای100انڈیکس 54.43پوائنٹس کی کمی سے43572.67پوائنٹس کی سطح پرآگیا،حصص کی فروخت کا دباؤ بڑھنے کے باعث 55فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس سے سرمایہ کاروں کو45ارب 62کروڑ55لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا

جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری سرگرمیاں بھی صرف 12کروڑ67لاکھ 14ہزار شیئرز تک محدود رہیں۔گزشتہ روز ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور ابتدائی اوقات میں حصص کی خریداری کا رجحان بڑھنے کے باعث کے ایس ای100انڈیکس300سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے 43950پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تاہم بعد ازاں سرمایہ کاروں نے منافع نکالنے کی عرض سے حصص فروخت کرنے شروع کردئے جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور مارکیٹ منفی زون میں داخل ہوگیا اور انڈیکس 43513کی نچلی سطح پر جاپہنچا لیکن ٹریڈنگ کے آخری حصے میں معمولی ریکوری دیکھنے میں آئی لیکن مجموعی طور پر مندی کے اثرات غالب رہے اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 54.43پوائنٹس کی کمی سے43572.67پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس0.79 پوائنٹس کی کمی سے21849.79 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 153.75پوائنٹس کی کمی سے 31303.18پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر370 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے140 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جب کہ اس کے مقابلے میں205کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی ریکارڈ کی گئی اور25کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

بیشتر کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں کمی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں45ارب 62کروڑ55لاکھ روپے کی کمی ہوئی جس کے سبب مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ90کھرب51ارب46کروڑ20لاکھ روپے سے گھٹ کر90کھرب5ارب 83کروڑ65لاکھ روپے ہو گیا ۔گزشتہ روز5ارب روپے مالیت کے 12کروڑ67لاکھ 14ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا جب کہ اس کے مقابلے میں جمعہ کو5ارب روپے مالیت کے14کروڑ83لاکھ روپے 58ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا اس لحاظ سے کاروباری سرگرمیاں

جو جمعہ کو کم تھی پیر کوجمعہ کے مقابلے میں بھی مایوس کن رہیں ۔گزشتہ روزقیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے لحاظ سے ہینو پاک موٹرکے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت35.49روپے اضافے سے1210.99روپے اوروائتھ پاک کے حصص کی قیمت35.09روپے اضافے سے1814روپے ہوگئی۔نمایاں کمی رفحان میظ کے حصص میں ریکارڈ کی گئی جس کے حصص کی قیمت200 روپے کمی سے7000روپے جبکہ پاک ٹوبیکوکے حصص کی قیمت101.94روپے کمی سے1936.96روپے ہوگئی۔

گزشتہ روزفوجی فوڈز 98لاکھ 4ہزار ،ٹی آر جی پاکستان 74لاکھ 99ہزارموٹکو فوڈز68لاکھ دیوان سلمان 66لاکھ 48ہزاردیوان سیمنٹ59لاکھ31ہزار شیئرزکی لین دین کے ساتھ سرفہرست رہے۔اسٹاک ماہرین کے مطابق مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط طرز عمل اپنایا جارہا ہے حصص کی قیمتیں بڑھنے پر فروخت اور کم ہونے پر خریداری کا سلسلہ شروع ہونے لگتا ہے جس کے نتیجے میں محدود پیمانے پر تیزی مندی کا سلسلہ جاری ہے اس طرز عمل سے کاروباری سرگرمیاں محدود ہوگئی ہیں ۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…