اتوار‬‮ ، 09 فروری‬‮ 2025 

پٹرول اور ڈیزل پرفی لیٹر کمائی کے نئے ریکارڈ قائم،عوام کو مہنگا ترین تیل بیچنے والوں کی فہرست میں حکومت پاکستان کس نمبرپر ہے؟ حیرت انگیزانکشاف

datetime 19  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ورکن قومی اسمبلی اسدعمرنے کہاہے کہ حکومت ڈیزل پر اکتالیس روپے ٹیکس کی مد میں بٹور رہی ہے۔پٹرول پر تقریباً چونتیس روپے فی لیٹر وصول کئے جارہے ہیں۔یہ بات انہوں نے عوام کو مہنگا تیل بیچنے پر وفاقی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہی۔ اسدعمرنے کہاکہ حکومت پاکستان انتہائی بے رحمی سے اپنے شہریوں کو لوٹنے میں مصروف ہے جنوبی ایشیاء میں عوام کو مہنگا ترین تیل بیچنے والوں کی فہرست میں

حکومت پاکستان کا دوسرا نمبر ہے۔انہوں نے کہاکہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ردوبدل کا براہ راست اثر عام آدمی کی معیشت پر پڑتا ہے،حکومت اپنی نااہلی کا خمیازہ مہنگائی کی صورت میں عوام کو بھگتنے پر مجبور کرتی ہے۔اسدعمرنے کہاکہ باالواسطہ ٹیکسوں کے ذریعے غریب عوام کا معاشی استحصال فوری بند کیا جائے،پٹرولیم مصنوعات پر عائد ناقابل جواز ٹیکس واپس لیکر ایندھن سستا کیا جائے حکومت اپنی آمدن میں اضافے کیلئے ٹیکسوں کے فرسودہ نظام میں بہتری لائے۔



کالم



ابو پچاس روپے ہیں


’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…