اتوار‬‮ ، 09 فروری‬‮ 2025 

عمران خان کی تیسری شادی ٹاک آف دی ٹاؤن بن گئی،(ن) لیگ کے بعض رہنما ؤں اور کارکنوں نے پی ٹی آئی کے دوستوں کو بڑا سرپرائز دیدیا

datetime 19  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)باضابطہ اعلان ہونے کے بعد تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی تیسری شادی ملک میں ہر جگہ موضوع بحث ہے ،(ن) لیگ کے بعض رہنمااور کارکن پی ٹی آئی کے دوستوں کو مبارکباد دیتے رہے ۔ گزشتہ روز سرکاری و نجی دفاتر، تجارتی مراکز اور خصوصاً سیاسی حلقوں میں عمران خان کی تیسری شادی موضوع بحث رہی ۔ بعض لوگوں کا کہنا تھاکہ عمران خان کی شادی ان کی نجی زندگی کا معاملہ ہے اس لئے اسے زیر بحث نہیں لانا چاہیے

تاہم سیاسی حلقوں خصوصاً اپوزیشن کی جانب سے اس شادی کو لے کر خوب بحث و مباحثہ جاری ہے ۔ بتایاگیا ہے کہ (ن) لیگ سے وابستگی رکھنے والے رہنماؤں اور کارکنوں جن کی پی ٹی آئی کے لوگوں سے دوستیاں ہیں کی جانب سے فون کر کے اور ملاقاتوں میں انہیں اس شادی پر مبارکبادیں دی جارہی ہیں۔ عمران خان کی تیسری شادی کا سوشل میڈیا پر بھی چرچاہے ۔حیرت انگیز طورپر ن لیگ کے زیادہ تررہنماؤں نے عمران خان کی تیسری شادی پر مثبت تبصرے کئے۔



کالم



ابو پچاس روپے ہیں


’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…