جمعرات‬‮ ، 20 مارچ‬‮ 2025 

عمران خان کی شادی کی خبر نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا،چند لمحوں میں ہی ٹویٹر پر ٹاپ ٹر ینڈ بن گئی ‘ سوشل میڈیا کے ساتھ بین الاقوامی میڈیا کے ردعمل نے سب کو حیران کردیا

datetime 19  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی+آن لائن) پاکستان تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان کی شادی کی خبر ٹویٹر پر ٹاپ ٹر ینڈ بن گئی جبکہ سوشل میڈیا کے ساتھ بین الاقوامی میڈیا نے بھی خبر بر یکنگ نیوز کے طور پر چلائی ۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان کی شادی کی اطلاع ملتے ہی انکو مبارکباد دینے والے بھی میدان میں آگئے اور ان کی شادی سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹر ینڈ کرتی رہی ہے

اور لوگ عمران خان کو مبارکباد دیتے رہے ہیں ۔واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے تیسری شادی کرلی ، عمران خان کی تیسری دلہن بشر ی بی بی ہیں۔ اتوار کے روز پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان اور بشری منیکا کی شادی کی تصاویر جاری کی ، عمران خان کی تیسری شادی کی تقریب لاہور کے علاقے گلبرک ٹاؤن میں واقعہ بشری بی بی کے بھائی کے گھر پر ہوئی نکاح مفتی سعید نے پڑھایا۔نکاح کی تقریب میں عمران خان کے قریبی دوستوں نے شرکت کی ، تقریب میں عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری بھی شریک ہوئے ، زلفی بخاری اور عون چودھری نکاح کے گواہوں میں شامل ہیں۔ نکاح کے بعد عمران خان اسلام آباد آ گئے ہیں جبکہ بشر ی بی بی ابھی اپنے گھر پر ہی ہیں ان کی رخصتی بھی جلد ہو گی ۔ اس سے قبل میڈیا میں خبر آئی تھی کہ عمران خان نے بشری مانیکا سے تیسری شادی کر لی لیکن عمران خان نے اس وقت اس خبر کی تردید کر دی تھی اور کہا تھا کہ میڈیا اس قسم کی خبریں نہ چلائے ۔ دریں ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری نے بھی خبر کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے بشریً بی بی اور عمران خان کی شادی ہوگئی ہے ۔نکاح کی تقریب بشریٰ بی بی کے بھائی کے گھرہوئی ہے شادی پر چیئرمین پی ٹی آئی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ پاکستان تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان کی شادی کی خبر ٹویٹر پر ٹاپ ٹر ینڈ بن گئی جبکہ سوشل میڈیا کے ساتھ بین الاقوامی میڈیا نے بھی خبر بر یکنگ نیوز کے طور پر چلائی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)


بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…