اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

مسلمان ممالک ہی بڑا سیکورٹی رسک بن گئے،بھارت کاایران کے بعداومان کے ساتھ فوجی نوعیت کا معاہدہ ،اومان کی ’’دقم پورٹ‘‘ کے ذریعے کیا کچھ ہوگا؟پاکستان کے لئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

datetime 19  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر ،بزنس مین پینل کے سینئروائس چےئرمین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہاکہ بھارت کا حال ہی میں اومان کے جنوب مشرقی ساحل پر واقع دقم بندرگاہ کے ساتھ فوجی و تجارتی تعاون کا معاہدہ پاکستان کے پالیسی سازوں کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔ میاں زاہد حسین نے بزنس کمیونٹی سے گفتگو میں کہا کہ بحر ہند کے شمال مشرقی کنارے پر واقع بندرگاہ دقم تک رسائی سے ہندوستان خلیج عدن کے ذریعے سے ریڈ سی تک پہنچے گا۔

اس معاہدے کی رو سے نہ صرف بھارت کی کاروباری سرگرمیاں دقم پورٹ کے ذریعے تیز ہونگی بلکہ بھارتی نیوی بھی اس بندرگاہ کو لاجسٹکس سپورٹ کے لئے استعمال کریگی، بلکہ انڈین نیوی کو اس معاہدے کی رو سے خشک گودی بھی میسر ہوگی جس میں انڈین نیوی کے بحری جہاز اور بیڑوں کی مرمت ممکن ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اسی نوعیت کا ایک معاہدہ ہندوستان ایران کے مابین پہلے ہی موجود ہے جس کی رو سے بھارت ایران کی چابہار بندرگاہ تجارتی مقاصد کے لئے استعمال کرسکتا ہے۔ان معاہدوں کے پیش نظربھارت کے عزائم کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ بھارت اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ تجارت کے فروغ کے لئے بھی اقدامات کررہا ہے، اس کے مقابلے میں پاکستان کے پاس صرف سی پیک پراجیکٹ ہے جس کی افادیت کو عوام اور بالخصوص سرمایہ کارروز اول سے سمجھ رہے ہیں ۔میاں زاہد حسین نے کہا کہ حکومت اور پالیسی ساز نہ صرف سی پیک کی جلد تکمیل کی کوشش کریں اور اس گرانقدر پراجیکٹ کی راہ میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کریں بلکہ خطہ کے دیگر ممالک کے ساتھ تجارتی و دفاعی منصوبوں پر بھی کام کریں اورپڑوسی ممالک ایران، اور افغانستان کے ساتھ ساتھ عرب ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات کے فروغ کے لئے اقدامات کریں۔بھارت افغانستان میں اپنی معاشی موجوگی بڑھانے کے لئے روزافزوں اقدامات کررہا ہے، جس کا مقصد نہ صرف افغانستان میں اپنی معاشی سرگرمیاں بڑھانا ہیں بلکہ افغانستان کے ذریعے وسط ایشیاء کے ممالک کے ساتھ تجارت کا فروغ اور وسط ایشیاء ممالک کے ذریعے بذریعہ روڈ یورپی منڈیوں تک رسائی ہے۔

پاکستان سی پیک پراجیکٹ سے خاطر خواہ فائدہ اٹھانے کے لئے ملک میں سیاسی استحکام اور بیرونی سرمایہ کاری کو متوجہ کرنے کے لئے اقدامات کرکے ہی بھارت کے خطرناک عزائم کا مقابلہ کرسکتا ہے اور خطہ میں بھارتی بالادستی کے آگے بند باندھ سکتا ہے۔بحیثیت قوم ہمیں اس حقیقت کا ادراک جتنی جلد ہوجائے اتنا ہمارے لئے بہتر ہے کہ ہم سیاسی استحکام کے بغیر اپنے دفاع کو مستحکم نہیں کرسکتے اس لئے ملک میں موجود سیاسی شورشوں کو ختم کرکے معاشی ترقی کے ذریعے ملکی سا لمیت اور دفاع کے استحکام کے لئے ہر سطح پر کوشش کی جائے۔ میاں زاہد حسین نے کہا کی سی پیک پراجیکٹ کی جلد تکمیل کے ساتھ اس پراجیکٹ کو وسط ایشاء کے ممالک تک توسیع دی جائے تاکہ بین الاقوامی منڈیوں میں پاکستان کی مصنوعات بآسانی رسائی حاصل کریں، نیز بیرونی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے متوجہ کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…