اتوار‬‮ ، 09 فروری‬‮ 2025 

بڑی تعداد میں ارکان اسمبلی کی بغاوت،رائے ونڈ میں مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر سابق وزیر اعظم میاں محمدنواز شریف کی زیر صدارت اجلاس ،بڑا فیصلہ کرلیاگیا

datetime 19  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور/کوئٹہ (این این آئی)پا کستان مسلم لیگ (ن)نے سینیٹ انتخابات میں بلوچستان سے جنرل نشست پر امیر افضل خان مندوخیل کو کا میاب کر وانے کا فیصلہ کرلیا،پیر کو جاتی امراء رائے ونڈ میں مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر سابق وزیر اعظم میاں محمدنواز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری ،وفاقی وزراء لیفٹیننٹ جنرل (ر)

عبدالقادر بلوچ، خواجہ سعد رفیق ،مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سنےئر نائب صدر سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر،سینیٹر آصف کرمانی اورسینیٹ انتخابات میں جنرل نشست پر مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ یافتہ امیدوار امیر افضل خان مندوخیل نے شرکت کی اجلاس میں بلوچستان کی سیاسی صورتحال اور سینیٹ انتخابات پر غور خوص کیا گیا اس موقع پر رہنماؤں نے پارٹی سربراہ کو بلوچستان کی سیاسی صورتحال اور خصوصاًسینیٹ انتخابات کے معاملات پر تفصیلی طور پر آگاہ کیااجلاس میںیہ فیصلہ کیا گیا کہ مسلم لیگ (ن) بلوچستان اسمبلی میں حمایت یافتہ امیدواروں کی مدد سے امیر افضل خان مندوخیل کو سینیٹ کی جنرل نشست پر ہر صورت کا میاب بنا یا جائے گا جبکہ بلوچستان میں ہارس ٹریڈنگ کی اطلاعات پر تشویش کا اظہار کیا گیا ۔ نواز شریف کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے ہرممکنہ اقدامات اٹھائے ہیں اور اس سلسلے کو آئندہ بھی جاری رکھیں گے اجلاس میں بلوچستان میں مسلم لیگ (ن) کی نتظیم نو کا بھی فیصلہ کیا گیا اور آنے والے دنوں میں مسلم لیگ (ن) کو صوبے میں مزید فعال بنا نے کے عزم کا بھی اظہارکیاگیا



کالم



ابو پچاس روپے ہیں


’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…