جمعہ‬‮ ، 21 جون‬‮ 2024 

اقتدار عوامی ووٹوں سے ہی ملے گا امپائر کی انگلی یاچور دروازں سے نہیں ،پرویز ملک

datetime 19  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر و وفاقی وزیر محمد پرویز ملک اور صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ2018ء کے الیکشن میں پاکستان کا ہر حلقہ لودھراں بن جائے گا، امپائر کی انگلی سے فیصلوں کا وقت گذر چکا،عمران خان سن لو اقتدار عوام کے ووٹوں سے ہی ملے گا چور دروازں سے یا امپائر کی اگلی سے نہیں، مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے عوام کی بے لوث خدمت کر کے دل جیت لئے ۔

مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ہی وطن عزیز کو توانائی بحران اور دہشت گردی کے عفریت سے نجات دلائی، ترقی میں رکاوٹیں ڈالنے والے ملک وقوم کے خیر خواہ نہیں۔ عوام ترقی کا سفر روکنے اور ملک کو مسائل میں دھکیلنے کا جرم کرنے والوں کو کبھی معاف نہیں کریں گے،ان عناصر نے ساڑھے 4برس میں صرف جھوٹ کی سیاست کو پروان چڑھایا، بہتان تراشی اور جھوٹ بولنے والوں کے دن گنے جاچکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لاہور دفتر میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرارکان اسمبلی مہر اشتیاق،میاں مرغوب، رمضان صدیق بھٹی، چوہدری شہبازن سید توصیف شاہ،ڈاکٹر اسد اشرف،عامر خان،جاوید اقبال،چوہدری عبدالمجید چن نمبردار سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو ایٹمی قوت بنانے والی جماعت مسلم لیگ (ن) ہی پاکستان کو معاشی ٹائیگر بنائے گی،مسلم لیگ (ن) ایک نظریے اور عوامی خدمت کا نام ہے،مسلم لیگ (ن)کی حکومت نے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے دعوے نہیں بلکہ عملی اقدامات کئے ہیں اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرکے ملک کو اندھیروں سے نکالا ہے، کرپشن، سفارش اوراقربا پروری کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں اور منصوبوں میں شفافیت کی حکومتی پالیسیوں کا عالمی ادارے بھی اعتراف کررہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…