پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

ایک وقت میں ای سی ایل کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا تھا ٗاب ایسا نہیں ہے ٗوزیر دخالہ

datetime 19  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ایک وقت میں ای سی ایل کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا تھا ٗ اب ایسا نہیں ہے ٗپاکستان کو دہشت گردوں کے معاون ممالک کی فہرست میں کوئی شامل نہیں کرسکتا، عالمی برادری دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری قربانیوں کا اعتراف کرے۔پیر کو صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم اپنے بجٹ سے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔

اور اس جنگ میں ہونے والے تمام اخراجات خود اٹھا رہے ہیں تاہم چند ممالک دہشت گردی کے خلاف جنگ کو متاثر کرنا چاہتے ہیں۔بھارت کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ بھارت کی طرف سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی خلاف ورزی جاری ہے، بھارت کو چاہیے کہ وہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کے بجائے مسائل مذاکرات سے حل کرے۔وزیر داخلہ احسن اقبال نے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ ( ای سی ایل) میں ڈالنے کی درخواست سے متعلق کہا کہ سیاسی مقاصد کے لیے ای سی ایل کو استعمال کرنا ختم ہوچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک وقت میں ای سی ایل کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا تھا لیکن اب ایسا نہیں ہے اور ہم ای سی ایل میں نام ڈالنے کی سفارش کا جائزہ لے کر ہی ان کا نام ڈالتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس مختلف محکموں کی طرف سے لوگوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا کہا جاتا ہے لیکن ہم ٹھوس بنیاد پر ہی ان افراد کا نام اس فہرست میں ڈالتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…