اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)قصور کی ننھی زینب کے قتل کیس میں سزائے موت پانے والے سیریل کلر عمران کو سر عام پھانسی دینے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق قصور کی ننھی زینب کے قتل کیس میں سزائے موت پانے والے سیریل کلر عمران کو سر عام پھانسی دینے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں ایڈووکیٹ اشتیاق چوہدری نے درخواست دائر کر دی ہے۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ پنجاب حکومت قصور کی ننھی زینب کے
و الدین اور دیگر پاکستانیوں کی جانب سے سیریل کلر عمران کو سر عام پھانسی دینے کے مطالبے پر قانون میں ترمیم کا کہہ رہی ہے جس کی ضرورت ہی نہیں کیونکہ سیکشن 22کے تحت حکومت کے پاس اختیار ہے کہ وہ مجرم کو سرعام پھانسی دے سکتی ہے۔ درخواست میں عدالت سے درخواست کی گئی ہے کہ عدالت پنجاب حکومت کو سیکشن 22پر عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے حکم جاری کرے کہ سیریل کلر عمران کو اسی جگہ پھانسی دی جائے جہاں سے زینب کی لاش ملی تھی۔