اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

توہین عدالت کیس ،معروف صحافی مطیع اللہ جان کا معافی نامہ مسترد ،ہائیکورٹ نے کیا حکم جاری کردیا

datetime 19  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ نے نجی ٹی وی چینل کے صحافی مطیع اللہ جان کے خلاف توہین عدالت کیس میں غیر مشروط معافی نامہ مسترد کر دیا۔پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی عدالت میں مطیع اللہ جان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی، مطیع اللہ جان ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوئے ،میڈیاگروپ کی جانب سے عدالت میں معافی نامہ جمع کروایا گیا۔

عدالت نے جمع کرائے گے غیر مشروط معافی نامے کو مسترد کر دیا عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اس جواب کے مطابق اگر آپ نے کوئی غلطی ہی نہیں کی تو معافی کس چیز کی؟ عدالت کی جانب سے سردار حمید کو مخاطب کرتے ہوئے ایک حدیث مبارک کا حوالہ بھی دیا گیا۔عدالت نے مذید ریمارکس دیے یہ معافی نہیں ہے ہم لوگوں کا دماغ خراب ہے،عدالت لائیو ٹاک شوز پر پابندی لگا دے گی ،بغیر تصدیق کے لائیو ٹاک شوز کیے جاتے ہیں،کسی کی پگڑی اچھلنے سے پہلے تصدیق ضرور کر لیا کریں۔میں اللہ کو گواہ بنا کر کہتا ہوں مجھے کسی سے ذاتی مسئلہ نہیں ،عدالت سب کی عزت کرتی ہے کسی کے ساتھ انصافی نہیں ہو گی، سردار حمید نے کہا ہم عدالت سے معافی مانگتے ہیں، جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے وکیل نوائے وقت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا آپ عدالت کو گولی دینے کی کوشش نا کریں۔مطیع اللہ جان کو میں مطیع اللہ عباسی کے نام سے بھی جانتا ہوں۔اپنے معافی نامے کو ٹھیک کریں اور عدالت میں جواب دوبارہ جمع کروائیں۔عدالت نے کیس کی سماعت 21فروری تک ملتوی کر دی ہے۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…