جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

شریف خاندان کیخلاف ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس میں اہم پیشرفت، احتساب عدالت نے بڑا حکم جاری کردیا

datetime 19  فروری‬‮  2018 |

اسلام آباد(سی پی پی) احتساب عدالت نے شریف خاندان کیخلاف ریفرنس میں پاناما لیکس کی جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق شریف خاندان کیخلاف ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے پاناما لیکس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی)کے سربراہ واجد ضیا کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا ہے۔

قومی احتساب بیورو (نیب)کے پراسیکوٹر کی استدعا پر واجد ضیا کو 22 فروری کو طلب کیا گیا ہے۔ نیب نے کہا کہ ریفرنس کی سماعت میں ویڈیو لنک پر دو گواہوں کے بیانات قلمبند کرنے کے لیے اصل ریکارڈ سامنے ہونا ضروری ہے۔احتساب عدالت نے حکم دیا کہ واجد ضیا 22 فروری کو جے آئی ٹی کے اصل ریکارڈ کے ہمراہ پیش ہوں۔ عدالت نے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر کو بھی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ واجد ضیا پہلی بار نواز شریف کی موجودگی میں عدالت میں پیش ہوں گے۔واضح رہے کہ پاناما لیکس کیس میں سپریم کورٹ کے حکم پر شریف خاندان کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی)تشکیل دی گئی تھی جس کا سربراہ ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل واجد ضیا کو بنایا گیا تھا۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…