منگل‬‮ ، 17 فروری‬‮ 2026 

باجوڑ میں فورسز کی کارروائی میں 2 خودکش حملہ آور ہلاک

datetime 19  فروری‬‮  2018 |

باجوڑ(سی پی پی)تحصیل ماموند کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 مبینہ خودکش حملہ آور ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق باجوڑ ایجنسی میں تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام ہوگیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے تحصیل ماموند کے علاقے گٹکی میں کارروائی کرتے ہوئے 2 خود کش حملہ آوروں کو ہلاک کردیا۔سیکورٹی اہلکاروں نے خفیہ اطلاعات ملنے پر چھاپا مارا تو ایک خود کش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا جبکہ دوسرا فائرنگ سے مارا گیا۔

دونوں خودکش بمباروں کی لاشیں ایجنسی ہیڈ کوارٹر اسپتال خار منتقل کر دی گئی ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ دونوں بمبار خودکش حملہ کرنے کے لیے ایجنسی ہیڈ کوارٹر خار کی طرف جانے والے تھے کہ فورسز نے کارروائی کی۔ ایک خود کش نے لیویز پر فائرنگ بھی کی تاہم جوابی کارروائی میں مارا گیا جبکہ دوسرے خودکش بمبار نے خود کو اڑا لیا۔خود کش بمباروں کے قبضے سے دستی بم اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید سرچ آپریشن شروع کردیا ہے اور اس دوران متعدد مشکوک افراد سے پوچھ گچھ بھی کی گئی تاہم انہیں پوچھ گچھ کے بعد چھوڑ دیا گیا۔



کالم



وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں


1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…