اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

سیالکوٹ کے بگڑے رئیس زادے کی بارات ، 5ہزار کے نوٹوںکی بارش، نوٹ ہوا میں اڑتے دیکھ کر باراتی آپے سے باہر ہو گئے،بھیڑ اور بھگڈر ختم ہوئی تو لوگوں نے دیکھا کہ۔۔تصاویر دیکھ کر آپ کے بھی ہوش اڑ جائینگے

datetime 19  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب میں شادیوں پرون ڈش کی پابندی تو عائد ہے تاہم نمود و نمائش اور ہلڑ بازی کے واقعات عام نظر آتے ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ سیالکوٹ میں پیش آیا جہاں ایک رئیس زادے کی شادی میں نمود و نمائش اور اوچھے پن کی تمام حدود کراس کی گئیں۔ رئیس زادے کی بارات نئے ماڈل کی لیموزین کار کے ہمراہ جب شادی ہال کے سامنے پہنچی تو بارات میں شامل نوجوانوں نے

بارات میں آئی ایک لینڈ کروزر پر چڑھ کر 5، 5ہزار کے نوٹوں کی بارش کر دی۔ بیچ سڑک کے 5، 5ہزار کے ہوا میں اڑتے نوٹوں کو دیکھ کر لوگ بھی آپے سے باہر ہو گئے اور سڑک پر عجیب تماشہ لگ گیا، لوگوں کی ایک کثیر تعداد نوٹ لوٹنے کیلئے لینڈکروزر جو کہ سڑک کے بیچ کھڑی تھی کہ اردگرد جمع ہو گئے ۔ اس دوران نوٹ لوٹنے والے افراد گاڑیوں پر چڑھ گئے جس سے کئی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور کئی پر ڈنٹ بھی پڑے ۔ شادی ہال کی پارکنگ میں موجود گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا۔ رئیس زادے کی بارات میں موجود نوجوان نوٹوں کی گڈیاں ہوا میں پھینکتے رہے اور سڑک پر موجود لوگوں کا جم غفیر نوٹ لوٹتا رہا ۔ اس دوران نوٹ لوٹنے والی بھیڑ میں موجود لوگوں کے درمیان ہاتھا پائی اور دھکم پیل کے واقعات بھی پیش آئے۔واضح رہے کہ اس سے قبل خانپور میں دلہن کے شہر پہنچنے پر بارات میں ڈالرز اور ریالوں کی بارش کے ساتھ موبائل فون بھی پھینکے گئے تھے  جس پر ایف بی آر نے نوٹس لیتے ہوئے دولہا ، دلہن اور ان کے اہل خانہ سے ان کے اثاثوں اور دولت کی تفصیلات طلب کر لی تھیں۔خانپور کی بارات کو پاکستان کی سب سے مہنگی بارات بھی کہا گیا تھا ۔ کئی منٹ تک ڈالروں اور ریالوں کی بارش نے پورے پاکستان کو ششدر اور حیران کر دیا تھا تاہم سیالکوٹ میں ہونے والی اس شادی میں بھاری مالیت کے نوٹوں کی بارش نے بھی لوگوں کو حیران کر دیا ہے اور سوشل میڈیا پر اس حوالے سے نئی بحث بھی چھڑ گئی ہے۔ کئی سوشل میڈیا صارفین اس کو نمود و نمائش کے ساتھ دولت کا بے جا اصراف قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کر رہے ہیں

 

موضوعات:



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…