منگل‬‮ ، 17 فروری‬‮ 2026 

عمران خان کی تیسری شادی، رخصتی کب ہو گی، ولیمہ کب ہو گا، شرکت کیلئے کس کس کو دعوت دی جائے گی، اعلان کر دیا گیا

datetime 19  فروری‬‮  2018 |

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنی روحانی پیشوا بشریٰ مانیکا سے باقاعدہ شادی کر لی،نکاح کی تصاویر بھی سامنے آگئیں، نکاح کی تقریب لاہور میں بشریٰ مانیکا کے گھر پر انجام پائی،عمران خان اور بشریٰ مانیکا کا نکاح پی ٹی آئی کے کور کمیٹی کے رکن مفتی سعید نے پڑھایا جب کہ تحریک انصاف کے مرکزی رہنما زلفی بخاری اور عون چوہدری نکاح کے گواہان بنے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے تیسری شادی کر لی۔ ان کی شادی لاہور میں معروف سیاسی خاندان سے تعلق رکھنے والی روحانی خاتون بشریٰ مانیکا سے انجام پائی۔ پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے عمران خان کی تیسری شادی کی باقاعدہ تصدیق کرتے ہوئے نکاح کی تصاویر بھی جاری کر دی گئیں۔ پی ٹی آئی ترجمان کے مطابق شادی کی تقریب لاہور میں بشریٰ مانیکا کے گھر پر منعقد ہوئی جس میں دونوں طرف کے قریبی عزیزو اقارب اور عمران خان کے دوستوں نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے کور کمیٹی کے رکن اور عمران خان کے قریبی دوست مفتی سعید نے عمران خان کو بشریٰ مانیکا کا نکاح پڑھایا۔تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں فواد چوہدری، نعیم الحق اور دیگر نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی تیسری شادی کی تصدیق کرتے ہوئے انہیں مبارک باد دی ہے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کی شادی اتوار کے روز لاہور میں انجام پائی۔انکا کہنا تھاکہ ولیمے کی بڑی تقریب نہیں ہوگی،تقریب میں صرف بشری بی بی کے خاندان نے شرکت کی،عمران خان کی فیملی کی جانب سیکوئی شریک نہیں ہوا،تقریب میں صرف عون چودھری اورزلفی بخاری شریک ہوئے۔انھوں نے کہاکہ عمران خان کے بچوں کی شرکت کے بارے میں علم نہیں۔ واضح رہے کہ چند روز قبل تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی طرف

سے بشریٰ مانیکا کو شادی کا پیغام بھیجوایا گیا تھا۔ قبل ازیں یکم جنوری کو نجی ٹی وی سے وابستہ صحافی نے عمران خان کی تیسری شادی کا دعویٰ کیا تھا جس کے بعد تحریک انصاف کی طرف سے اس کی تردید کی گئی تھی۔ پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے عمران خان کی تیسری شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ولیمے کی جلد ہی تقریب ہو گی جس میں اہم شخصیات کو شرکت کی دعوت دی جائے گی۔



کالم



وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں


1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…