پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

زرداری کونسلر کا الیکشن لڑے اور ہار گئے، پیر پگارا ، نواز شریف کہتے ہیں مجھے کیوں نکالا ۔ او بھائی چار پانچ جج ہی نکالتے ہیں کوئی ۔۔! جی ڈی اے رہنماؤں کا خطاب،کھری کھری سنادیں

datetime 18  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مورو (این این آئی)جی ڈی اے والوں کو کونسلر کا الیکشن تک نہ جیتنے کا طعنہ دینے والے اپنا ماضی تو دیکھیں، زرداری صاحب بھی کونسلر کا الیکشن لڑے اور ہار گئے، ضیاء دور میں ایم پی اے کا الیکشن لڑنے پر ضمانت ضبط ہوگئی تھی، زرداری چالبازی سے ایوان صدر تک پہنچے، جی ڈی اے اللہ کے حکم سے 2018ء کے انتخابات جیتے گی ، یہ 2013ء نہیں ہے کہ ہمارے جیتے ہوئے لوگوں کو ہرایا جائے، آصف زرداری، الطاف حسین،

رحمان ملک، طالبان اور عاصم حسین ایک ہی سکے کے کئی رخ ہیں۔ حکمرانوں اور اداروں کے ٹکراؤ سے ملکی معیشت تباہ ہو رہی ہے۔ نیب بتائے کہ اب تک سندھ میں کسی وزیر مشیر کو سزا کیوں نہیں ملی، سندھ کھنڈر ہوچکا ہے، پنجاب جا کر ترقی نظر آتی ہے، اس مافیا نے سندھ کو 50 سال پیچھے دھکیل دیا، جب تک متبادل قیادت سامنے نہیں آئے گی ، اس وقت تک لوٹو کھسوٹو کا دور چلتا رہیگا ۔ جی ڈی اے متبادل پلیٹ فارم ہے،سندھ مافیا کو ختم کرنا ہوگا۔ یہ مافیاز انٹرنیشنل مافیا سے ملے ہوئے ہیں، نواز شریف کہتے ہیں مجھے کیوں نکالا ۔ او بھائی چار پانچ جج ہی نکالتے ہیں کوئی 100، 200 نہیں ہوتے، اگر افتخار چودھری نہ ہوتے تو زرداری اینڈ کمپنی سندھ کو کنگال کر چکے ہوتے۔ موجودہ عدلیہ نے انکو لگام ڈالی ہوئی ہے، ادی اور ادا سے جان چھڑانی ہے تو ہمت کرنا ہوگی، شہید رانی کے قتل کا بدلہ لینا ہے، سابق ایس ایس پی راؤ انوار نے پیسے کے لئے معصوم لوگ مارے۔ راؤ انوار نے زرداری کے لئے لوگ مارے پھر انکی زمینوں پر قبضے کئے۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے گرینڈ ڈیمو کریٹس الائنس (جی ڈی اے) کے تحت مورو میں جلسہ عام سے خطاب کرتے کیا۔ گرینڈ ڈیمو کریٹس الائنس (جی ڈی اے) کے جلسہ عام سے

پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ وحروں کے روحانی پیشوا پیر صاحب پگارا ، نیشنل پیپلز پارٹی کے سربراہ اور جی ڈی اے رہنما غلام مرتضیٰ جتوئی ، مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما اور وفاقی وزیر پیر صدر الدین شاہ راشدی، سابق وزیراعلیٰ سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم ، سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا، قومی عوامی تحریک کے سر براہ ایاز لطیف پلیجو سمیت دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔ مورو جلسہ عام میں سندھ بھر سے عوام کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مورو بائی پاس پر جلسہ عام کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے گرینڈ ڈیمو کریٹس الائنس (جی ڈی اے) اور پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ وحروں کے روحانی پیشوا پیر صاحب پگارا نے کہا کہ جی ڈی اے والوں کو کونسلر کا الیکشن تک نہ جیتنے کا طعنہ دیا جاتا ہے ۔ کیا ہوا آپ اپنا ماضی تو دیکھو ۔ہمارے زرداری صاحب نے بھی تو کونسلر کا الیکشن لڑا اور وہ ہار گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ضیا کے دور میں زرداری نے

ایم پی اے کا الیکشن لڑا اور انکی ضمانت ضبط ہوگئی تھی ۔ زرداری صاحب چالبازی میں ایوان صدر تک پہنچ گئے ۔ پیر پگارا نے کہا کہ ہم نیک نیتی کے ساتھ عوام کے ساتھ ہیں ۔ یہی جی ڈی اے اللہ کے حکم سے جیتے گی۔ 2013 نہیں ہے کہ ہمارے جیتے ہوئے لوگوں کو ہرایا گیا۔ میں کوئی مقرر نہیں ہوں اور نہ تقریر لکھ کر لاتا ہوں۔ سندھ میں صوبے کے کاشتکار کو تباہ کردیا گیا ہے۔ کاشتکار پریشان ہے۔ اس ملک میں پچھلے دس سالوں میں ادارے تباہ کئے گئے ۔

ادارے بننے میں سالوں لگ جائینگے ۔ جو کونسلر نہیں بن سکتے تھے وہ وزیراعظم ہاؤس تک پہنچ گئے ۔ آپ ملک دشمن لوگوں سے مل گئے ۔ زرداری صاحب اور میاں صاحب کی دوستی کی وجہ سے پیپلزپارٹی تین صوبوں سے ختم ہوگئی ہے ۔ پیر پگارا نے کہا کہ سندھ سے نواز لیگ ختم ہوگئی ہے۔ یہ بھی دوستی کی وجہ سے ہوا ہے۔ یہ کیا دوستی کہ ادھر تم ادھر ہم۔ یہ تو آپ نے لوگوں کا سودا کردیا۔ یہ ہمیں ماننا پڑیگا کہ پنجاب میں ترقی ہوئی ہے۔ عدالت کہتی ہے

کہ ایک ضلع میں 96ارب خرچ کئے وہ کہاں لگائے گئے۔ اب عدالت یہ سوال اٹھارہی ہے سنا تھا لانچوں میں سامان جاتا تھا ۔ مگر اب تو لانچوں سے پیسہ منتقل کرتے ہیں اور وہ پکڑا جاتا ہے۔ نیشنل پیپلز پارٹی کے سربراہ اور جی ڈی اے کے رہنما غلام مرتضیٰ جتوئی نے کہا کہ ہمارے سندھ بھر میں جانے کا مقصد گڈ گورننس ہے۔ ہمیں شرم آتی ہے۔ پنجاب میں جاکر ترقی نظر آتی ہے۔ سندھ کھنڈر ہوچکا ہے۔ اس مافیا نے سندھ کو 50سال پیچھے دھکیل دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 75 فیصد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔ کاشتکاروں کا انہوں نے برا حال کردیا ہے۔ ان ظالموں نے غریب کاشتکار کو بھی نہیں بخشا۔ غلام مرتضیٰ جتوئی نے کہا کہ ہم ڈرنے والے نہیں۔ ایمان ہے کہ زندگی موت اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ ہم اپنی منزل حاصل کرینگے ۔ خدا کا شکر ہے ہم نے پاکستان کو جب ضرورت پڑی اپنا کردار ادا کیا ۔ ہم انکا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے۔ سندھ کے ہر ضلع میں جائینگے۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے

فنکشنل لیگ کے رہنما اور وفاقی وزیر پیر صدرالدین شاہ راشدی نے کہا کہ ہم متبادل قیادت سامنے لارہے ہیں ۔ جب تک متبادل قیادت سامنے نہیں ادائیگی اس وقت تک لوٹو کھسوٹو کا دور چلتا رہیگا ۔ جی ڈی اے متبادل پلیٹ فارم ہے۔ انہوں نے کہا کہ تیسرا جلسہ ہے یہ جم غفیر خود بتا رہا ہے کہ انہیں جی ڈی اے قیادت پر اعتماد کا اظہار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے تمام محروم علاقوں کو ترقی یافتہ بنانا ہے۔ پیر صاحب کی قیادت میں متبادل قیادت سامنے آگئی ہے۔

میرے بزرگوں پیر صاحب کے ہاتھ مزید مضبوط کریں تاکہ ڈاکوؤں سے نجات حاصل کرسکیں۔ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ مافیا کو ختم کرنا ہوگا۔ یہ مافیاز انٹرنیشنل مافیا سے ملے ہوئے ہیں۔ زرداری نے خود کہا تھا کہ نواز شریف گریٹر پنجاب بنانا چاہتے ہیں۔ سوچیں اگر نوازشریف گریٹر پنجاب بنائینگے تو سندھ زرداری کے حوالے ہوگا ۔ اب فیصلہ ہوگیا ہے نو مور کا۔ انکا دور ختم ہوگیا۔ انہوں نے دس سال میں

صوبے کو ختم کردیا ۔ نواز شریف کہتے ہیں مجھے کیوں نکالا ۔ او بھائی چار پانچ جج ہی نکالتے ہیں کوئی 100، 200 نہیں ہوتے۔ بہت ہوگیا یہ زیرو ہوگئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر افتخار چودھری نہ ہوتے تو زرداری اینڈ کمپنی سندھ کو کنگال کر چکے ہوتے۔ موجودہ عدلیہ نے انکو لگام ڈالی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے میں نے کہا کہ اسٹیٹ بھی کوئی چیز ہوتی ہے۔ آپ نے بہت دیر بعد دیدار کرایا ۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے

ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا کہ ادی اور ادا سے جان چھڑانی ہے تو ہمت کرنا ہوگی، شہید رانی کے قتل کا بدلہ لینا ہے، بحریہ ٹاؤن کا مال کھانے والے میرا سامنا کریں۔ راؤ انوار نے زرداری کے لئے لوگوں کو مارا اور پھر ان کی زمینوں پر قبضے کئے۔ ذوالفقار مرزا نے کہا کہ ضیاء الحسن لنجار جیسے ملازم سے میں کیوں ڈرونگا۔ مجھے اللہ نے غیرت دی ہے۔ میں چیلنج کرتا ہوں۔ ایک ہفتہ پہلے مجھے ڈرایا گیا کہ مارے جاؤگے مگر میں جان بوجھ کر کراچی جاؤنگا ۔

بحریہ ٹاون کا مال کھانے والے میرا سامنا کریں اور ہمت ہے تو مروا دیں مجھے۔ انہوں نے کہا کہ سابق ایس ایس پی راؤ انوار نے پیسے کے لئے معصوم لوگ مارے۔ راؤ انوار نے زرداری کے لئے لوگ مارے پھر انکی زمینوں پر قبضے کئے۔ انہوں نے کہا کہ ادی اور ادا کے لئے سیاہ کرتوت کئے۔ ادی ادے سے جان چھڑانی ہے تو ہمت کرنا ہوگی۔ ہمیں شہید رانی کے قتل کا بدلہ لینا ہے۔ میں انکے کرتوت جانتا ہوں ۔ سب کو ننگا کرسکتا ہوں ۔ انہیں گھر سے

نکلنے کی ہمت نہیں ہوگی۔ ظالموں اور قاتلوں سے جان چھڑانا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں زرداری نے پیسہ چلایا۔ آج عہد کریں کہ زرداری کو اپنے خون پسینہ کا ایک پیسہ بھی نہیں دینے دینگے۔ گرینڈ ڈیمو کریٹس الائنس کے جنرل سیکریٹری اور قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ آصف زرداری، الطاف حسین، رحمان ملک، طالبان اور عاصم حسین ایک ہی سکے کے کئی رخ ہیں۔ حکمرانوں اور اداروں کے ٹکراؤ سے ملکی معیشت تباہ ہو رہی ہے۔ نیب بتائے کہ اب تک سندھ میں کسی وزیر مشیر کو سزا کیوں نہیں ملی۔ انہوں نے کہا

کہ پیپلزپارٹی سندھ دشمن پارٹی بن چکی ہے، زرداری مافیا بھٹو اور بے نظیر کے نام پر عوام کو لوٹ رہی ہے۔ملک میں آصف زرداری یا کسی اور سے کوئی نیا این آراو قبول نہیں۔ سندھ کو تعلیم ،سڑکیں اور پل ہم دیں گے۔ سندھ میں زرداری کا دوراب نہیں آئے گا۔ جی ڈی اے ہر حلقے سے الیکشن میں مقابلہ کر یگا۔ انہوں نے کہا کہ بھٹو اور بینظیر کا سندھ کے لوگوں نے ساتھ دیا، مگر کسانوں کو ملا کیا؟وزیروں اور وڈیروں کی تبدیلی سے دلچسپی نہیں۔

کرپٹ نظام کی تبدیلی چاہتے ہیں۔ کرپشن، لاقانونیت اور دہشت گردی ناسور بن چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ذوالفقارآباد، تھر میں اموات، لوٹ مار اور قبضے پیپلز پارٹی کے ایجنڈازہیں۔ سندھ کے 18 اضلاع کے لوگ گٹرز کا غلیظ پانی پی رہے ہیں۔ سندھ کے قوم پرست اور آبادگار جی ڈی اے کا ساتھ دیں۔ انہوں نے کہا کہ ایوب، یحییٰ اور کیانی نے پیپلز پارٹی کو اور ضیا اور مشرف نے الطاف حسین کو ملک پر مسلط کیا۔ انہوں نے کہا کہ غیرجانبدار نگران حکومت،

شفاف الیکشن کمیشن اور بائیو میٹرک نظام ہوئے تو زرداری کا نام ونشان مٹ جائے گا۔ ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ جمہوریت اور کرپشن ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔ پارلیمنٹ عوام کو دھوکے کے بجائے حقیقی جمہوریت دے۔ نیب سربراہ، نگران حکومت اور سربراہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کوپارلیمنٹ، صوبائی اسمبلیاں اور عدلیہ مقرر کریں۔ پاکستان میں وڈیروں اور کرپٹ افسران کی حاکمیت جاری ہے۔ پارلیمنٹ اور عدلیہ یقینی بنائیں کہ کوئی کرپٹ شخص الیکشن نہ لڑسکے۔ ایم این ایز

اور ایم پی ایز کو نوکریاں دینے کا سپریم کورٹ نوٹیس لے۔ سپریم کورٹ سندھ میں اقربا پروری کا نوٹس لے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف تضاد بڑھانے کے بجائے کم کرنے کی کوشش کریں۔ ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ نیب عدالتوں نے سندھ کے تمام صادق اور امین لیڈر بری کر دیے۔ لگتا ہے سندھ کے سارے حکمران صادق اور امین ہیں۔سندھیوں کو ڈرامہ باز وڈیروں کے چنگل سے نکلنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان شنگھائی کوآپرِیشن، او آِ سی اور اقوام متحدہ میں کردار بڑھائے۔ امریکہ بھارت کو چین اور پاکستان کے خلاف استعمال کرنا چاہتا ہے۔ ہماری ریاست عالمی احکامات ماننے سے انکار کرے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…