پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سینیٹ انتخابات ، اہم سیاسی جماعت کے اراکان ن ’’اپنے دام کھرے کرنے کی ٹھان لی‘‘پیپلزپارٹی سے رابطے،بڑا فیصلہ کرلیاگیا

datetime 18  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن )سینیٹ انتخابات کیلئے ایم کیو ایم پاکستان کے دودھڑوں کا پیپلزپارٹی سے رابطہ،اکثر ارکان اسمبلی نے پیپلزپارٹی کو ووٹ دینے کی یقین دہانی کرادی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے دودھڑوں کے درمیان اختلافات کی خلیج مزید گہری ہوچکی ہے ۔

پی آئی بی اور بہادر آباد گروپ کے اختلافات کے باعث ارکان اسمبلی نے اپنے دام کھرے کرنے کی ٹھان لی ہےاور سینیٹ انتخابات کیلئے پیپلزپارٹی سے رابطہ کرلیا ہے ۔پیپلزپارٹی سندھ سے سینیٹ کی تمام نشستیں جیتنا چاہتی ہے اور ان نشستوں پر کامیابی کیلئے اسے اپوزیشن کے 15ووٹ درکار ہیں ۔جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کے دودھڑوں کے اکثر ارکان اسمبلی نے پیپلزپارٹی کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ سینیٹ انتخابات میں پیپلزپارٹی کے امیدواران کو ووٹ دیں گے ۔اس وقت سندھ میں اپوزیشن جماعتیں تقسیم کا شکار ہیں ،جس کے باعث پیپلزپارٹی کے لئے میدان صاف ہوچکا ہے ،پیپلزپارٹی کے سینیٹ انتخابات کی نگرانی خودوزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کررہے ہیں ،جن کی پوری کوشش ہے کہ سندھ سے سینیٹ کی تمام نشستوں پر پیپلزپارٹی کے ہی امیدواران کامیابی حاصل کریں ۔اس کے لئے ایم کیو ایم پاکستان سمیت اپوزیشن کے مختلف ارکان اسمبلی سے رابطے بھی کئے جارہے ہیں ۔تاہم ایم کیو ایم پاکستان کے اندرونی اختلافات اور اپوزیشن کے متحد نہ ہونے کے باعث پیپلزپارٹی کی سندھ کی 12میں سے 10 نشستوں پر کامیابی یقینی ہوچکی ہے ۔جبکہ پیپلزپارٹی اس بات کو یقینی بنارہی ہے کہ 12کی 12 نشستیں حاصل کر کے سینیٹ میں اچھی پوزیشن حاصل کی جائے ۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…